نائب صدر جمہوریہ نے منشیات سے پاک کیمپس مہم کے تحت دہلی یونیورسٹی کی کوششوں کی ستائش کی
نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔ نائب صدرجمہوریہ اوردہلی یونیورسٹی کے چانسلر سی پی رادھا کرشنن نے منشیات سے پاک کیمپس مہم کے تحت دہلی یونیورسٹی کی طرف سے کی گئی اہم پیش رفت کی تعریف کی ہے۔ نائب صدرجمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر اس سال
منشیات


نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔ نائب صدرجمہوریہ اوردہلی یونیورسٹی کے چانسلر سی پی رادھا کرشنن نے منشیات سے پاک کیمپس مہم کے تحت دہلی یونیورسٹی کی طرف سے کی گئی اہم پیش رفت کی تعریف کی ہے۔

نائب صدرجمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر اس سال کے شروع میں یونیورسٹی میں منشیات سے پاک کیمپس مہم اور ای پرتیگیا پلیٹ فارم کے آغاز کو یاد کیا اور طلباء سے اپیل کی کہ وہ منشیات سے پاک ہندوستان کے سفیر بنیں اور منشیات کی لعنت کے خلاف کھڑے ہوں۔

نائب صدر جمہوریہ نے مہم کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں یونیورسٹی کی کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ اجتماعی کوششوں کے ذریعے 53,000 سے زیادہ طلباءنے لازمی عہد لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات ایک صحت مند، مضبوط اور زیادہ خوشحال قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس کوشش میں شامل ہوں اور اپنے طلباءکو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ منشیات سے پاک ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں اور نوجوانوں میں مسلسل بیداری ضروری ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج ہر ایک کو منشیات سے پرہیز کرنے کا عہد کرنا چاہئے اور منشیات سے پاک ہندوستان مہم کے ایک حصے کے طور پر دوسروں کو ایسا کرنے کی ترغیب دینا چاہئے۔ انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ منشیات کے بارے میں چوکس رہیں، اپنے دوستوں کو ان سے دور رہنے میں مدد کریں اور منشیات کے استعمال کے خلاف آواز اٹھا کر مثال کے طور پر رہنمائی کریں۔

قابل ذکر ہے کہ نائب صدرجمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے 13 جنوری کو دہلی یونیورسٹی میں منشیات سے پاک کیمپس مہم کا آغاز کیاتھا۔ اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے منشیات سے نجات کے لیے وقف ای-سنکلپ پلیٹ فارم اور موبائل ایپلیکیشن کا بھی آغاز کیا اور ملک بھر کی تمام یونیورسٹیوں کے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ منشیات سے پاک کیمپس کے لیے اس میں حصہ لیں اور عہد کریں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande