
چنڈی گڑھ، 18 جون (ہ س) ۔
امرتسر کمشنریٹ پولیس نے سرحد پار ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے اور 11 جدید پستولوں کے ساتھ آٹھ اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔
پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو نے جمعرات کو بتایا کہ گرفتار افراد گلابجیت سنگھ عرف پرنس (21) اور ہرپریت سنگھ عرف پریت (23) گرداس پور کے گاو¿ں ہردووال ،کلانور ساکن گرپریت سنگھ عرف گوپی (24) امرتسرکے گاو¿ں رنیاں ساکن کلجیت سنگھ ( 39) اور شمشیر سنگھ عرف شیرا(40) امرتسر کے گاو¿ن چھہرٹہ ساکن امن رانا عرف چینی (20) امرتسر کے گاو¿ں کیرلگڑھ ساکن شرنجیت سنگھ عرف سنی(29) اور ترنتارن کے گاو¿ں مالیہ کے رہنے والے اجے سنگھ (23)کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان سے برآمد ہونے والے اسلحے میں چار .30 بور (چینی ساختہ)، چار .30 بور پی ایکس 5 سٹارم، ایک .30 بور زیگانہ، ایک 9 ایم ایم گلوک (آسٹرین ساختہ) اور ایک 9 ایم ایم (آسٹرین ساختہ) سمیت آٹھ زندہ کارتوس شامل ہیں۔ پولیس ٹیموں نے ان کی موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لیں۔
ڈی جی پی گورو یادو نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ گرفتار اسلحہ اسمگلر مبینہ طور پر غیر قانونی ہتھیاروں کی سپلائی میں ملوث غیر ملکی ایجنٹوں سے رابطے میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ اسلحہ جرائم پیشہ عناصر کو سپلائی کرنا تھا، جو بھتہ خوری، پرتشدد جرائم اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کیا جائے گا۔ ڈی جی پی نے کہا کہ نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی شناخت اور ہتھیاروں کا پتہ لگانے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کمشنر آف پولیس (سی پی) امرتسر گرپریت سنگھ بھلر نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس ٹیموں نے گلابجیت عرف پرنس اور ہرپریت عرف پریت کو دو پستولوں کے ساتھ گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مزید تفتیش کے دوران پولیس ٹیموں نے گرپریت عرف گوپی کو چار پستول کے ساتھ گرفتار کیا۔ اس کے انکشافات کی بنیاد پر، پولیس ٹیموں نے مزید اس کے دو ساتھیوں، کلجیت سنگھ اور شمشیر عرف شیرا کو دو پستولوں کے ساتھ گرفتار کیا۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران گرپریت عرف گوپی نے انکشاف کیا کہ وہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے ذریعے ایک غیر ملکی گینگسٹر کے ساتھ رابطے میں تھا، جو اٹاری سیکٹر کے مختلف مقامات پر ڈرون کے ذریعے ان کے لیے ہتھیاروں کی کھیپ بھیجنے کا انتظام کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش کے دوران پولیس ٹیموں نے دو دیگر ملزمان امن رانا عرف چنی اور شرنجیت عرف سنی کو دو پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے انکشافات پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیموں نے اجے سنگھ کو پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کمشنر گرپریت سنگھ بھولر نے کہا کہ تحقیقات کے مطابق ہرپریت عرف پریت، گرپریت عرف گوپی، شرنجیت عرف سنی، اور اجے سنگھ پہلے بھی قتل، اقدام قتل، اسلحہ ایکٹ، این ڈی پی ایس ایکٹ اور چوری کے معاملات میں ملوث ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ