ڈینگو اور ملیریا سے متعلق مرکز الرٹ پر، مرکزی وزیر صحت نے تیاریوں کا جائزہ لیا
نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔ مانسون سے پہلے ڈینگو اور ملیریا جیسی مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کو روکنے کے لیے مرکزی حکومت چوکس ہے۔ مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے جمعرات کو ملک بھر میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی اور ریاس
ڈینگو اور ملیریا سے متعلق مرکز الرٹ پر، مرکزی وزیر صحت نے تیاریوں کا جائزہ لیا


نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔

مانسون سے پہلے ڈینگو اور ملیریا جیسی مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کو روکنے کے لیے مرکزی حکومت چوکس ہے۔ مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے جمعرات کو ملک بھر میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی اور ریاستوں اور صحت کے اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں وزیر صحت نے اسپتالوں کو ادویات، ٹیسٹنگ کی سہولیات اور بستروں کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزارت صحت کے مطابق جے پی نڈا نے ہدایت دی کہ ڈینگی اور ملیریا کی روک تھام، جانچ اور علاج سے متعلق تمام پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے تاکہ مریضوں کو بروقت علاج مل سکے۔

نڈا نے کہا کہ جلد شناخت اور فوری علاج سنگین معاملات کو روک سکتا ہے۔ انہوں نے ریاستوں پر بھی زور دیا کہ وہ نگرانی کو مضبوط بنائیں اور ممکنہ طور پر متاثرہ علاقوں میں خصوصی چوکسی اختیار کریں۔

انہوں نے مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچاو¿ کے لیے عوامی آگاہی بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد پانی جمع نہ ہونے دیں ، صفائی ستھرائی کو برقرار رکھیں اور مچھروں سے بچاو¿ کے اقدامات کو اپنائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ صحت کا نظام مانسون کے موسم میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار رہے گا اور ریاستوں کے ساتھ مسلسل تال میل برقرار رکھا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande