صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج سے مدھیہ پردیش کے 5 روزہ دورے پر
بیتول، 18 جون (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اپنے پانچ روزہ دورۂ مدھیہ پردیش کے پہلے دن جمعرات کی صبح بیتول پہنچ گئیں۔ وہ میلان پور ٹول ناکا پر واقع ہیلی پیڈ پر اتریں، جہاں گورنر منگو بھائی پٹیل، بی جے پی کے ریاستی صدر، ریاستی وزیر اور ضلع کے انچا
صدر جمہوریہ کا بیتول پہنچنے پر شاندار استقبال


بیتول، 18 جون (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اپنے پانچ روزہ دورۂ مدھیہ پردیش کے پہلے دن جمعرات کی صبح بیتول پہنچ گئیں۔ وہ میلان پور ٹول ناکا پر واقع ہیلی پیڈ پر اتریں، جہاں گورنر منگو بھائی پٹیل، بی جے پی کے ریاستی صدر، ریاستی وزیر اور ضلع کے انچارج وزیر نریندر شیواجی پٹیل سمیت دیگر عوامی نمائندوں اور اعلیٰ حکام نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ہیلی پیڈ سے صدر جمہوریہ کا قافلہ لال بہادر شاستری اسٹیڈیم کے لیے روانہ ہوا، جہاں وہ ’روحانی بیداری سے قبائلی سماج کا بااختیار بنانا‘ کے عنوان پر منعقدہ ایک بڑے کنونشن (مہاسمیلن) میں شرکت کریں گی۔

لال بہادر شاستری اسٹیڈیم پہنچنے پر صدر جمہوریہ سب سے پہلے شجرکاری مہم کا آغاز کریں گی اور مختلف محکموں کی جانب سے لگائی گئی نمائش کا معائنہ کریں گی۔ اس کے بعد، قومی گیت اور قومی ترانے کے ساتھ مرکزی تقریب کا آغاز ہوگا، جہاں وہ شمع روشن کرنے اور ثقافتی پروگراموں کے بعد کلش اور پرچم کی پوجا کر کے مہاسمیلن کا باقاعدہ افتتاح کریں گی اور جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ تقریب میں مرکزی وزیر مملکت درگاداس اوئیکے اور رکن اسمبلی ہیمنت کھنڈیلوال سمیت کئی رہنما موجود ہیں، جس کے بعد صدر جمہوریہ دوپہر 12.45 بجے اونکاریشور کے لیے روانہ ہو جائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande