
سکتی، 18 جون (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے سکتی ضلع میں پولیس نے تقریباً 209 کلو گرام گانجہ ضبط کیا ہے جو اڈیشہ سے راجستھان لے جایا جا رہا تھا۔ اس معاملے میں جمعرات کو ایک نوجوان اور ایک نابالغ کو گرفتار کیا گیاہے۔کارروائی کے دوران گانجہ ، ٹریلر ، فلورس پار پاوڈر اور موبائل فون سمیت کل ایک کروڑ 66لاکھ 20ہزار 460ردوپے ضبط کیے گئے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ پرفل کمار ٹھاکر نے بتایا کہ 17 جون 2026 کو چوکی فگورم کے انچارج سب انسپکٹر انور علی کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم کو ایک مخبر سے اطلاع ملی تھی کہ ایک ٹریلر میں اڈیشہ سے بڑی مقدار میں غیر قانونی گانجہ راجستھان لے جایا جا رہا ہے۔
اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولس نے حکمت عملی بنائی اور این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات کی تعمیل کرتے ہوئے، بوڈاساگر گاو¿ں میں ساگر فیملی ڈھابہ کے سامنے کھرسیا-ڈبھرا مرکزی سڑک پر ناکہ بندی کر دی۔ اس دوران ایک مشکوک ٹاٹا سگنا ٹریلر نمبر آر جے 09 جی سی 5216 کو روک کر تلاشی لی گئی۔
تلاشی کے دوران ٹریلر میں رکھے گئے پلاسٹک کے آٹھ تھیلوں سے گانجہ کے کل 40 پیکٹ برآمد ہوئے۔ ہر پیکٹ کا وزن تقریباً 5 کلو گرام تھا۔ پکڑے گئے گانجے کا کل وزن 208.965 کلو گرام پایا گیا، جس کی بازار میں تخمینہ قیمت ایک کروڑ 44لاکھ 48ہزار 250روپے بتائی گئی ہے۔
پولیس نے گانجے کو لے جانے کے لیے استعمال ہونے والا ٹریلر بھی ضبط کر لیا ہے جس کی قیمت تقریباً 40 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹریلر میں بھرا ہوا فلورسپار پاؤڈر، جس کی مالیت 21 لاکھ 42 ہزار 210 روپے ہے، کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ملزمین کے قبضے سے ملنے والے دو ویوو موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ ضبط شدہ مواد کی کل مالیت ایک کروڑ 66 لاکھ 20 ہزار 460 روپے بتائی گئی ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پنکج پٹیل اور ایس ڈی او پی دبھرا سمت گپتا کی رہنمائی میں پھگورام چوکی اور دبھرا تھانے کی پولیس نے مشترکہ طور پر یہ کارروائی کی۔
تفتیش کے دوران، ملزمین کے ذریعہ گانجے کی نقل و حمل سے متعلق کوئی بھی درست دستاویزات پیش نہیں کیا جا سکا۔ اس کے بعد پولیس نے راجستھان کے اجمیر ضلع کے جیواجا تھانہ علاقے کے رہائشی ارپیت سنگھ ولد رمیش سنگھ (20 سال) اور اس کے ساتھ موجود ایک نابالغ کو گرفتار کر لیا۔ ان دونوں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 20(بی ) کے تحت کرائم نمبر 219/2026 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمiن کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں 26 گھنٹے مسلسل رکاوٹیں لگا کر سخت چیکنگ مہم چلائی گئی۔
اس کارروائی میں چوکی فگورام کے انچارج سب انسپکٹر انور علی، سائبر سیل انچارج سب انسپکٹر سی پی کنور، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہیرارام سنوارا، ہیڈ کانسٹیبل ٹیکم سنگھ ساہو، اشونی سدر، لکشمی نارائن راٹھور سمیت سائبر سیل اور پولس فورس کے دیگر اہلکاروں نے اہم کردار ادا کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد