جھارکھنڈ راجیہ سبھا انتخابات: جے ایم ایم کے بیدیہ ناتھ رام اور آزاد پریمل ناتھوانی کی جیت
رانچی ،18جون (ہ س ) جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے امیدوار بیدیہ ناتھ رام اور آزاد پریمل نتھوانی نے جھارکھنڈ میں راجیہ سبھا کی دو نشستوں کے لیے انتخاب جیت لیا، جب کہ کانگریس کے امیدوار پرنو جھا ہار گئے۔ 81 رکنی جھارکھنڈ اسمبلی میں، جے ایم ا
جھارکھنڈ راجیہ سبھا انتخابات: جے ایم ایم کے بیدیہ ناتھ رام اور آزاد پرمل ناتھوانی کی جیت


رانچی ،18جون (ہ س )

جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے امیدوار بیدیہ ناتھ رام اور آزاد پریمل نتھوانی نے جھارکھنڈ میں راجیہ سبھا کی دو نشستوں کے لیے انتخاب جیت لیا، جب کہ کانگریس کے امیدوار پرنو جھا ہار گئے۔

81 رکنی جھارکھنڈ اسمبلی میں، جے ایم ایم کے امیدوار بیدیہ ناتھ رام نے 31 ووٹ حاصل کیے، راجیہ سبھا کی ایک نشست حاصل کی۔ دوسری نشست پر آزاد امیدوار پریمل نتھوانی نے کامیابی حاصل کی۔ انہیں کل 30 ووٹ ملے، جن میں سے دو مسترد کر دیے گئے، جس سے انہیں 28 درست ووٹ ملے۔

کانگریس کے امیدوار پرنو جھا کو 20 ووٹ ملے جن میں سے ایک کو ردکر دیا گیا۔ تین ووٹ مسترد ہونے کے بعد، حتمی گنتی میں بیدیہ ناتھ رام کو 31 درست ووٹ اور پریمل نتھوانی کو 28 درست ووٹ ملے، جبکہ کانگریس امیدوار مطلوبہ حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

انتخابی نتائج نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ ووٹنگ سے قبل حکمران انڈیااتحاد کے رہنماو¿ں نے دونوں سیٹوں پر جیت کا دعویٰ کیا تھا اور اتحاد کا عزم کیا تھا۔ تاہم، نتائج نے ان دعووں پر شکوک پیدا کر دیے ہیں۔ پریمل نتھوانی کی جیت نے اتحاد کے اندر کراس ووٹنگ اور عدم اطمینان کے بارے میں قیاس آرائیوں کو بھی ہوا دی ہے۔

دریں اثنا، جھارکھنڈ کانگریس کے انچارج کے راجو نے الزام لگایا کہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ایم ایل ایز نے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے حمایت یافتہ امیدوار کے حق میں ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تمام 16 ایم ایل ایز نے پرنو جھا کو ووٹ دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande