امریکی سفیر سرجیو گور نے امت شاہ سے ملاقات کی
نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔ ہندوستان میں امریکہ کے سفیر سرجیو گور نے جمعرات کو یہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلووں پر تفصیلی بات چیت کی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈی
شاہ


نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔ ہندوستان میں امریکہ کے سفیر سرجیو گور نے جمعرات کو یہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلووں پر تفصیلی بات چیت کی۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کہا کہ انہوں نے امریکی سفیر سرجیو گور کے ساتھ خاص طور پر انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے شعبوں میںہندوستان-امریکہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔

شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی تعلقات سے ہندوستان اور امریکہ کے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande