مرکز نے ایس سی طلباء کے وظائف کے لیے 6,208 کروڑ روپے جاری کیے
نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے اس مالی سال میں درج فہرست ذات (ایس سی) کے طلباءکے لیے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے تحت 6,208 کروڑ روپے سے زیادہ کی ریکارڈ رقم جاری کی ہے۔ سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے مرکزی محکمہ کے مطابق، درج فہ
و


نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے اس مالی سال میں درج فہرست ذات (ایس سی) کے طلباءکے لیے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے تحت 6,208 کروڑ روپے سے زیادہ کی ریکارڈ رقم جاری کی ہے۔

سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے مرکزی محکمہ کے مطابق، درج فہرست ذات کے طلبہ کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت، حکومت نے مالی سال 2025تا2026 میں 6,208.08 کروڑ روپے تقسیم کیے ہیں، جس سے 47.53 لاکھ طلبہ کو ڈائرکیٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے ذریعے فائدہ پہنچا ہے۔ یہ 2021تا2022میں ڈی بی ٹی کو اپنانے کے بعد سے سب سے زیادہ تعداد بھی ہے۔ یکم اپریل 2026 سے 31 مئی 2026 کے دوران اس اسکیم کے تحت رجسٹرڈ مستفید ہونے والوں کی تعداد 16.63 لاکھ تھی جو کہ پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 61.92 فیصد زیادہ ہے۔

ساتھ ہی، 2025تا2026 مالی سال کے دوران، مرکزی حکومت نے درج فہرست ذاتوں اور دیگر زمروں کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت 562.36 کروڑ روپے جاری کیے تھے۔ اس رقم سے ڈائرکیٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے ذریعے 26.79 لاکھ طلباءکو براہ راست فائدہ پہنچا۔ یہ 2022تا2023 میں ڈی بی ٹی کے آغاز کے بعد اس اسکیم کے تحت جاری کی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے۔

موجودہ سال (یکم اپریل 2026 سے 31 مئی 2026) میں مستفید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5.75 لاکھ ہو گئی ہے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت (2.36 لاکھ) کے مقابلے میں 143.64 فیصد زیادہ ہے۔

محکمہ کے مطابق مرکزی حکومت کی امداد میں مسلسل اضافہ اور فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد بنیادی طور پر ڈی بی ٹی سسٹم کی وجہ سے ہے۔ فائدہ اٹھانے والوں کے آدھار سے منسلک بینک کھاتوں میں رقوم کی براہ راست منتقلی نے مڈل مین کو ختم کر دیا ہے، اسکالرشپ کی تقسیم میں شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی کو مضبوط کیا ہے۔

محکمہ سماجی انصاف کے اقدامات کو مضبوط بنانے اور اسکالرشپ پروگراموں کے موثر نفاذ کے ذریعے پسماندہ کمیونٹیز کے طلباءکو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande