دہلی-این سی آر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کا امکان
نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔دہلی-این سی آر سمیت ملک کے شمال مغربی علاقوں میں 19 سے 22 جون کے دوران تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔ دریں اثنا، جنوب مغربی مانسون کے ملک کے کچھ حصوں میں آگے بڑھنے کے لیے حالات سازگار ہیں۔ ہندوستان ک
DELHI-NCR-IMD-Rain-ALERT


نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔دہلی-این سی آر سمیت ملک کے شمال مغربی علاقوں میں 19 سے 22 جون کے دوران تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔ دریں اثنا، جنوب مغربی مانسون کے ملک کے کچھ حصوں میں آگے بڑھنے کے لیے حالات سازگار ہیں۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) کے مطابق، دہلی میں 19 جون کو صبح یا دو پہر 40سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس دن زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 50۔40 ڈگری سیلسیس اور 29-27 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

آئندہ 20 جون کو بھی یہی صورتحال رہے گی۔ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 38-36 ڈگری سیلسیس اور 30-28 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ 21 جون کو دوپہر اور شام کے دوران تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔ اس دن زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 38-36 ڈگری سیلسیس اور 31-29 ڈگری سیلسیس کے درمیان ٔنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، اس ہفتے شمال مشرقی ہندوستان، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں الگ الگ بھاری بارش متوقع ہے۔ ودربھ، تلنگانہ کے کچھ حصوں اور ساحلی آندھرا پردیش میں 20 جون تک گرمی کی لہروں کا بہت امکان ہے۔ اگلے 4-5 دنوں کے دوران، جنوب مغربی مانسون کے تلنگانہ، اڈیشہ، جھارکھنڈ اور بہار اور چھتیس گڑھ کے کچھ حصوں میں آگے بڑھنے کے لیے سازگار حالات ہیں۔

شمال مغربی ہندوستان میں 18 سے 22 جون تک مشرقی راجستھان، ہریانہ-چنڈی گڑھ-دہلی، پنجاب، مغربی راجستھان اور مغربی اتر پردیش میں اور 19 سے 22 جون تک کہیں کہیں یا چھٹ پٹ بارش کا امکان ہے۔ ہریانہ -چنڈی گڑ-دہلی اور پنجاب میں 20-19 جون کے دوران 50-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔

وسطی ہندوستان، مشرقی ہندوستان، شمال مشرقی ہندوستان، مغربی ہندوستان اور جنوبی جزیرہ نما ہندوستان میں اگلے چھ دنوں کے دوران الگ الگ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔ اس دوران ان علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

وسطی ہندوستان میں 20 جون تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بتدریج 3-2 ڈگر سیلسیس تک اضافہ ہونے کا امکان ہے، اس کے بعد کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔ مشرقی ہندوستان میں، 20 جون تک درجہ حرارت بتدریج 3-2 ڈگری سیلسیس تک کم ہو جائے گا اور اس کے بعد کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔ مشرقی ہندوستان اور اتر پردیش میں 19 جون سے 24 جون تک اور وسطی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ، تلنگانہ اور ودربھ میں 19 جون سے 20 جون تک لو چلنے کا بہت امکان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسمیات نے آج دہلی میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور دوپہر یا شام کے وقت 50-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande