گھریلو ملازمہ کا دھاردار ہتھیار سے قتل
گھریلو ملازمہ کا دھاردار ہتھیار سے قتل نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔ جنوب مشرقی ضلع کے امر کالونی تھانہ علاقے میں واقع ماونٹ کیلاش علاقے میں جمعرات کی صبح 11.36 بجے ایک 45 سالہ خاتون کا دھاردار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، مینا نامی خاتون ط
قتل کی علامتی تصویر


گھریلو ملازمہ کا دھاردار ہتھیار سے قتل

نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔ جنوب مشرقی ضلع کے امر کالونی تھانہ علاقے میں واقع ماونٹ کیلاش علاقے میں جمعرات کی صبح 11.36 بجے ایک 45 سالہ خاتون کا دھاردار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، مینا نامی خاتون طویل عرصے سے ملزم ڈاکٹر منیش گپتا کے گھر پر گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی۔ آج صبح فون پر مینا کے قتل کی اطلاع ملی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور وہاں موجود ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ڈاکٹر منیش نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے خاتون کے سر پر بیٹ (بلا) اور دھاردار چاقو سے حملہ کیا۔ جائے وقوعہ سے ہتھیار برآمد کر کے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ فی الحال، متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور خاتون کے قتل کے پیچھے کی وجوہات کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande