مغربی بنگال: انتخابات کے بعد تشدد اور قتل معاملہ میں مفرور ملزم سلی گوڑی سے گرفتار
نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے جمعرات کو انتخابات کے بعد تشدد اور مانک میترا قتل معاملہ کے ایک ملزم کو مغربی بنگال کے سلی گوڑی سے گرفتار کیا ہے۔ اس کی شناخت شیمل برمن کے طور پر ہوئی ہے۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد
س


نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے جمعرات کو انتخابات کے بعد تشدد اور مانک میترا قتل معاملہ کے ایک ملزم کو مغربی بنگال کے سلی گوڑی سے گرفتار کیا ہے۔ اس کی شناخت شیمل برمن کے طور پر ہوئی ہے۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سے ملزم مفرور تھا۔ سی بی آئی نے ان کی گرفتاری پر 50,000 روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

سی بی آئی کے مطابق، ایجنسی نے کلکتہ ہائی کورٹ کے 27 اگست، 2021 کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے معاملہ کو اپنے ہاتھ میں لیا۔ ایجنسی نے 27 اگست، 2021 کو ایف آئی آر نمبر 104/2021 کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا، جو 5 مئی 2021 کو سیتل ک±چی پولیس اسٹیشن میں کوچ بہار میں تشدد اور قتل کے تمام الزامات میں درج کیا گیا تھا۔

تحقیقات کے بعد، سی بی آئی نے 06 ملزمان کے خلاف 27 ستمبر 2021 کو چارج شیٹ داخل کی، اس کے بعد، مزید تفتیش کے بعد 26 اپریل 2022 اور 11 اگست 2022 کو 18 مزید ملزمان کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کی گئی۔

چونکہ ملزم شیمل برمن مفرور تھا اور عدالتی کارروائی سے بچ رہا تھا، اس لیے کوچ بہار ضلع کے مٹھ بھنگا کی اے سی جے ایم عدالت نے 08 فروری 2022 کو اسے اشتہاری مجرم قرار دیتے ہوئے حکم جاری کیا تھا۔

اس کی گرفتاری کے بعد، سی بی آئی نے ملزم کو سلی گوڑی کی مجاز عدالت میں پیش کیا، جہاں سے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ اس معاملے میں تفتیش جاری ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande