اُناؤ: سادھو کے قتل کا ملزم پولیس انکاونٹر میں ہلاک
اُناؤ، 15 جون (ہ س)۔ ریاست اتر پردیش کے ضلع اُناؤ کی بانگڑ مؤ تھانہ پولیس اور ایس او جی ٹیم نے پیر کے روز ایک لاکھ روپے کے انعامی بدماش کو پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا۔ اس کارروائی میں ایس او جی کا ایک سپاہی زخمی ہو گیا، جبکہ ایک گولی سب انسپکٹر
اُناؤ: سادھو کے قتل کا ملزم پولیس انکاونٹر میں ہلاک


اُناؤ، 15 جون (ہ س)۔ ریاست اتر پردیش کے ضلع اُناؤ کی بانگڑ مؤ تھانہ پولیس اور ایس او جی ٹیم نے پیر کے روز ایک لاکھ روپے کے انعامی بدماش کو پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا۔ اس کارروائی میں ایس او جی کا ایک سپاہی زخمی ہو گیا، جبکہ ایک گولی سب انسپکٹر کی بلٹ پروف جیکٹ میں بھی لگی۔ انعامی مجرم ایک سادھو کے قتل کے واقعے کے بعد سے مفرور چل رہا تھا۔ واقعے کے بعد ایس پی سمیت سینئر افسران نے موقع کا معائنہ کیا۔

ایس پی جے پرکاش سنگھ نے بتایا کہ بانگرمؤ تھانہ علاقے کے پورویہ ٹولہ قصبہ کے رہائشی اسرائیل نے گزشتہ 9 جون کو زیرِ تعمیر مندر سے تقریباً 300 میٹر دور کونسلر عتیق کی جھونپڑی میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سادھو ملن داس کو چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔

اس معاملے میں ملزمان یامین، شفی، للّی اور علی محمد کو پہلے ہی گرفتار کرکے جیل بھیجا جا چکا ہے، جبکہ مرکزی ملزم اسرائیل قتل کے بعد سے فرار تھا۔ اس کی گرفتاری پر ایک لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا گیا تھا۔

ایس پی نے بتایا کہ پیر کی علی الصبح بانگرمؤ تھانہ پولیس اور ایس او جی ٹیم آگرہ–لکھنؤ ایکسپریس وے کی ہوائی پٹی سروس روڈ پر گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی۔ اسی دوران اطلاع ملی کہ بابا ملن داس کے قتل میں مفرور انعامی ملزم اپنے کسی ساتھی کا انتظار کرتے ہوئے تاج پور انڈر پاس کے قریب کھڑا ہے۔

ایس پی کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹیم نے علاقے کا گھیراؤ کر کے ملزم کو ہتھیار ڈالنے کے لیے کہا، لیکن اس نے خودسپردگی کے بجائے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ ملزم کی گولی لگنے سے ایس او جی کے سپاہی وکاس بھدوریا زخمی ہو گئے، جبکہ بانگرمؤ قصبہ چوکی انچارج نیوٹن کمار سنگھ کی بلٹ پروف جیکٹ پر بھی گولی لگی۔اس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دفاعی فائرنگ کی، جس میں ملزم زخمی ہو گیا۔ پولیس زخمی ملزم اور سپاہی کو علاج کے لیے اسپتال لے گئی، جہاں ڈاکٹروں نے انعامی ملزم اسرائیل عرف اِزرائیل کو مردہ قرار دے دیا۔

ایس پی کے مطابق پولیس نے اس کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا چاقو، ایک دیسی پستول اور کارتوس برآمد کیے ہیں۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande