
کٹھوعہ، 14 جون (ہ س)۔ جموں-پٹھانکوٹ قومی شاہراہ پر کالی باڑی کے قریب رائل ریزیڈنسی ہوٹل کے سامنے ایک المناک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت پٹیل نگر، کٹھوعہ کے رہنے والے شام لال کی بیوی شوبھا دیوی کے طور پر کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق شوبھا دیوی قومی شاہراہ کے کنارے فٹ پاتھ پر چل رہی تھیں کہ انہیں تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے خاتون کو علاج کے لیے جی ایم سی کٹھوعہ پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ واقعہ سے علاقہ میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی