بندیل کھنڈ ایکسپریس وے پر کھڑے ٹرک سے ڈمپر ٹکرا گیا، نوجوان کی موت
اورئی، 14 جون (ہ س)۔ اتوار کے روز، بندیل کھنڈ ایکسپریس وے پر بجری سے لدا ایک تیز رفتار ڈمپر پیچھے سے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ڈمپرکے پرخچے اڑگئے اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ کلینر شدید زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ جالون کو
موت


اورئی، 14 جون (ہ س)۔ اتوار کے روز، بندیل کھنڈ ایکسپریس وے پر بجری سے لدا ایک تیز رفتار ڈمپر پیچھے سے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ڈمپرکے پرخچے اڑگئے اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ کلینر شدید زخمی ہو گیا۔

یہ حادثہ جالون کوتوالی علاقے میں بندیل کھنڈ ایکسپریس وے پر 208.2 کلومیٹر پر پیش آیا۔ تیز رفتار ڈمپر پیچھے سے سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ڈمپر کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ اور اس کا کیبن مکمل طور پر بکھر گیا۔ ڈمپر ڈرائیور ارون عرف چھوٹو (20) ساکن جھانسی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ڈمپر میں موجود کلینر بھی شدید زخمی ہو گیا۔ راہگیروں اور دیگر ڈرائیوروں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی کلینر کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔ ارون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ حادثے کے بعد ایکسپریس وے پر ٹریفک جام ہو گیا جسے پولیس نے کافی کوشش کے بعد کلیئر کرایا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم مکمل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں ڈمپر کی تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کو حادثے کی بنیادی وجوہات قرار دیا گیا ہے۔ پولس معاملے کی مزیدتحقیقات کر رہی ہے۔

سی او شیلیندر باجپائی نے بتایا کہ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ قانونی کارروائی جاری ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande