ٹونس ندی میں نہاتے ہوئے دو طالب علم ڈوب گئے
پریاگ راج، 14 جون (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے شنکر گڑھ پولیس اسٹیشن کے حدود میں اتوار کو دیورا گاوں میں دو طالب علم ٹونس ندی میں ڈوب گئے۔ غوطہ خوروں اور کشتی والوں کی مدد سے پولیس کی ایک ٹیم نے لاشوں کو نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
ٹونس ندی میں نہاتے ہوئے دو طالب علم ڈوب گئے


پریاگ راج، 14 جون (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے شنکر گڑھ پولیس اسٹیشن کے حدود میں اتوار کو دیورا گاوں میں دو طالب علم ٹونس ندی میں ڈوب گئے۔ غوطہ خوروں اور کشتی والوں کی مدد سے پولیس کی ایک ٹیم نے لاشوں کو نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ یمنا نگر کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس وویک چندر یادو نے بتایا کہ کنال مشرا (18) ولد پرشانت مشرا اور اس کے کزن وشیش مشرا (17) ولد وویک، دونوں شنکر گڑھ تھانہ علاقہ کے بھارت نگر کے رہنے والے تھے، کی اس حادثہ میں موت ہو گئی۔ تحقیقات کے دوران حاصل معلومات کے مطابق کنال اتوار کو ایک کار میں اپنے گھر سے نکلا اور اپنے دوستوں کے ساتھ نہانے کے لیے اپنے گھر سے تقریباً تین کلومیٹر دور دریائے ٹونس پر واقع کوکھا گھاٹ گیا۔ نہاتے ہوئے کنال اور وشیش مشرا اچانک گہرے پانی میں بہہ گئے۔ اس سے پہلے کہ قریبی کوئی مدد کرتا، وہ ڈوب گئے۔ پولیس نے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کشتی والوں کی مدد سے لاشیں نکال لیں۔ پولیس ٹیم نے دونوں نعشوں کا پنچنامہ بنا کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande