تعمیراتی کاموں میں تیزی لائیں، معیار کے ساتھ مقررہ وقت میں مکمل ہوں منصوبے: یوگی آدتیہ ناتھ
گورکھپور، 14 جون (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کے روز اینیکسی عمارت میں گورکھپور اور اعظم گڑھ منڈل میں محکمہ تعمیراتِ عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے حکومت اور محکمہ کے اعلیٰ افسران سے دونوں منڈلوں میں
تعمیراتی کاموں میں تیزی لائیں، معیار کے ساتھ مقررہ وقت میں مکمل ہوں منصوبے: یوگی آدتیہ ناتھ


گورکھپور، 14 جون (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کے روز اینیکسی عمارت میں گورکھپور اور اعظم گڑھ منڈل میں محکمہ تعمیراتِ عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے حکومت اور محکمہ کے اعلیٰ افسران سے دونوں منڈلوں میں جاری پرانے اور زیرِ عمل منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ جنگی بنیادوں پر مہم چلا کر سڑکوں کی تعمیر کے کاموں میں تیزی لائی جائے اور ہر منصوبہ معیار کے ساتھ مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مانسون سے قبل کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دینے اور انہیں بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔ اجلاس میں محکمہ تعمیراتِ عامہ کے پرنسپل سیکریٹری نے گزشتہ سال کے کاموں کی تفصیلات بھی پیش کیں۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ عوامی نمائندوں سے موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر ترجیحات طے کرتے ہوئے سڑکوں کی تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ عام شہریوں کو اس کا براہِ راست فائدہ پہنچ سکے۔ جون کے اختتام تک تمام ضروری منظوریوں کا حصول یقینی بنایا جائے اور اس کے فوراً بعد سنگِ بنیاد رکھا جائے۔ تمام ضروری وسائل کی دستیابی کے بعد ہی کام شروع کیا جائے تاکہ منصوبہ درمیان میں نہ رکے اور وقت پر مکمل ہو سکے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مالی سال 27-2026 کی منصوبہ بندی کے پیشِ نظر پی ڈبلیو ڈی کے افسران گورکھپور اور اعظم گڑھ منڈل کے تمام اسمبلی حلقوں میں ترجیحی بنیادوں پر سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنائیں۔ اس کی تفصیلی منصوبہ بندی فوری طور پر فراہم کی جائے تاکہ وقت پر فنڈز کی منظوری حاصل ہو سکے۔ اس کے ساتھ ہی ٹینڈر کا عمل بھی بروقت مکمل کیا جائے۔ تعمیراتی کاموں میں رفتار لانے کے لیے متعلقہ کمشنر اور ضلع مجسٹریٹ اپنے اپنے علاقوں میں باقاعدہ اجلاس منعقد کر کے جائزہ لیں تاکہ منصوبوں کی پیش رفت ہر صورت میں یقینی بنائی جا سکے۔

وزیر اعلیٰ نے منصوبوں کی مؤثر نگرانی پر زور دیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ وہ موقع پر جا کر معائنہ کریں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آن لائن نگرانی کو بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے سیتو نگم کے منصوبوں میں حفاظتی معیارات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کے ساتھ کسی بھی قسم کی لاپروائی نہیں ہونی چاہیے اور ان کے لیے حفاظتی کِٹس کا مکمل انتظام ہونا چاہیے۔ تمام محکمے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ بہتر انداز میں کام کریں۔

وزیر اعلیٰ نے دیوریا میں زیرِ تعمیر ’’موہن سیتو‘‘ کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو تعمیراتی مقام کا معائنہ کرنے اور پل کی تعمیر کے کام میں مزید تیزی لانے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ جو ٹھیکیدار ’’بیلو ٹینڈر‘‘ حاصل کر رہے ہیں ان پر گہری نظر رکھی جائے اور ایسے افراد کی نشاندہی کی جائے۔

اجلاس میں مرکزی وزیر اور بانسگاؤں کے رکنِ پارلیمنٹ کاملیش پاسوان، گورکھپور کے رکنِ پارلیمنٹ روی کشن، کشی نگر کے رکنِ پارلیمنٹ وجے دوبے، ریاستی حکومت کے وزراء سوریہ پرتاپ شاہی، دیا شنکر سنگھ، وجے لکشمی گوتم، راجیہ سبھا کے رکن آر پی این سنگھ، قانون ساز کونسل کے اراکین ڈاکٹر دھرمیندر سنگھ اور رتن پال سنگھ، نیز ارکانِ اسمبلی شری رام چوہان، وپن سنگھ، فتح بہادر سنگھ، مہندر پال سنگھ، پردیپ شکلا، راجیش تریپاٹھی، وملیش پاسوان، سروَن نشاد، شلبھ منی تریپاٹھی، رشی تریپاٹھی، گیانیندر سنگھ، جے پرکاش نشاد، پی این پاٹھک، وویکانند پانڈے سمیت گورکھپور اور اعظم گڑھ منڈل کے مختلف اسمبلی حلقوں کے اراکینِ اسمبلی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande