سنجے کینیکر کا اسلام پارٹی پر جوابی حملہ، نام تبدیلی کے معاملے پر سیاسی بحث تیز
اورنگ آباد ، 14 جون (ہ س)۔ اورنگ آباد کے نام کی تبدیلی کے معاملے پر ایک بار پھر سیاسی ماحول گرم ہوگیا ہے۔ اسلام پارٹی کے صدر شیخ آصف کے بیان کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سنجے کینیکر نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے متنازعہ بیان دیا ہے۔ شیخ آ
سنجے کینیکر کا اسلام پارٹی پر جوابی حملہ، نام تبدیلی کے معاملے پر سیاسی بحث تیز


اورنگ آباد ، 14 جون (ہ س)۔ اورنگ آباد کے نام کی تبدیلی کے معاملے پر ایک بار پھر سیاسی ماحول گرم ہوگیا ہے۔ اسلام پارٹی کے صدر شیخ آصف کے بیان کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سنجے کینیکر نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے متنازعہ بیان دیا ہے۔ شیخ آصف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہمارے دل میں اورنگ آباد ہے اور یہ ہمارے ساتھ قبر تک جائے گا۔‘‘ ان کے اس بیان کے بعد سنجے کینیکر نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ تو صرف جھلک ہے، ابھی بہت کچھ مٹانا باقی ہے۔‘‘ بی جے پی رہنما نے مزید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’اسلام پارٹی کہتی ہے کہ قبر تک اورنگ آباد رہے گا، لیکن قبر کے نشان تک بھی نہیں رہے گا۔‘‘ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande