دبئی میں ٹیکسی ڈرائیور اور بائیک سوار بننے کا سنہری موقع
حیدرآباد، 14 جون (ہ س)۔ خلیجی ملک دبئی میں روزگارکے خواہشمند تلنگانہ کےنوجوانوں کیلئے ایک بہترین موقع سامنے آیا ہے۔ تلنگانہ حکومت کے زیراہتمام کام کرنے والے ادارے ’ٹام کام‘ نے دبئی میں ٹیکسی ڈرائیوراوربائیک رائیڈرس کی جائیدادوں کیلئے اہل اوردلچسپی
دبئی میں ٹیکسی ڈرائیور اور بائیک سوار بننے کا سنہری موقع


حیدرآباد، 14 جون (ہ س)۔

خلیجی ملک دبئی میں روزگارکے خواہشمند تلنگانہ کےنوجوانوں کیلئے ایک بہترین موقع سامنے آیا ہے۔ تلنگانہ حکومت کے زیراہتمام کام کرنے والے ادارے ’ٹام کام‘ نے دبئی میں ٹیکسی ڈرائیوراوربائیک رائیڈرس کی جائیدادوں کیلئے اہل اوردلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹام کام کی جنرل منیجر ناگابھارتی نےاس کی تفصیلات پرروشنی ڈالی ہے۔ ان جائیدادوں پردرخواست داخل کرنے کیلئے درخواست دہندگان کی عمر 23 سے45 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ امیدوارکے پاس ایک درست (والڈ) ڈرائیونگ لائسنس اورگاڑی چلانے کا تجربہ لازمی ہے۔ خلیج میں کام کرنے کے پیش نظرامیدوارکوانگریزی بولنے اورپڑھنے کی مہارت ہونی چاہئے۔ جنرل منیجر ناگابھارتی نے واضح کیا کہ یہ ملازمتیں مکمل طورپرصد فیصد کمیشن پرمبنی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیوراوررائیڈرس دبئی میں اپنی محنت کے بل بوتے پرہرماہ تقریباً 64,850 روپئے سے لیکر1,03,770 لاکھ روپئے تک آسانی سے کما سکتے ہیں۔ موصول ہونے والی درخواستوں کی ابتدائی اسکریننگ کی جائے گی جس کے بعد حتمی انتخاب درج ذیل مراحل کے بعدعمل میں آئے گی۔ امپلائرکی مخصوص ضروریات اورانٹرویو، دستاویزات کی مکمل تصدیق، میڈیکل ٹسٹ، سی آئی ڈی اورسیکوریٹی کلینرس، ویزا کی منظوری، دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو ٹام کام کے آفیشل کیوآرکوڈ کو اسکیان کرناہوگا اوروہاں کھلنے والے پورٹل پر اپنی تمام تفصیلات درج کرنی ہوں گی۔ درخواستیں آن لائن جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 جون مقررکی گئی ہے۔ اس ملازمت، ویزا اور رجسٹریشن کے عمل کے بارے میں مزید تفصیلات یا شکوک وشبہات کودورکرنے کیلئے امیدوار ٹام کام کے آفیشل ہیلپ لائن نمبرات 9440049520 ، 9440048590 پررابطہ قائم کرسکتے ہیں۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande