کالکاجی فلائی اوور کے قریب ریسٹورنٹ میں لگی آگ، ایل پی جی کے تین سلنڈر پھٹ گئے، بزرگ خاتون کو بحفاظت بچا لیا گیا
نئی دہلی، 14 جون (ہ س)۔ اتوار کی صبح جنوب مشرقی دہلی میں کالکاجی-گووند پوری فلائی اوور کے قریب ایک ریستوران اور ملحقہ عمارت میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ موقع پر خوف وہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کی کئی
اگ


نئی دہلی، 14 جون (ہ س)۔ اتوار کی صبح جنوب مشرقی دہلی میں کالکاجی-گووند پوری فلائی اوور کے قریب ایک ریستوران اور ملحقہ عمارت میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ موقع پر خوف وہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ واقعے کے دوران تین کمرشیل ایل پی جی سلنڈر بھی پھٹ گئے جس سے آگ مزید شدت اختیار کر گئی۔

دہلی فائر سروس کے مطابق، نیو پلیس تھانہ علاقے کے ایچ بلاک میں واقع پنجابی تڑکا ریسٹورنٹ کے قریب اتوار کی صبح تقریباً 4بج کر45 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ یہ ریستوراں انجلی جیولرز اور دیش بندھو گپتا کالج کے قریب، کالکاجی-گووند پوری فلائی اوور کے قریب واقع ہے۔ ابتدائی طور پر جائے وقوعہ پر دو واٹر ٹینڈرز، تین واٹر باوزر اور بریتھنگ سپورٹ یونٹ روانہ کیا گیا۔

آگ کی شدت کے پیش نظر صبح 5بج کر05 منٹ پر اسے میک-4 کیٹیگری قرار دیا گیا، جس کے بعد کل نو فائر انجن جائے وقوعہ پر تعینات کیے گئے۔ اے ڈی او یشونت، اے ڈی او سربجیت، اور ایس او راج کمار نے بچاو¿ اور راحتی کاموں کی قیادت کی۔

حکام کے مطابق آگ تہہ خانے، گراونڈ فلور سے تیسری منزل تک اور تیسری منزل کی چھت پر عارضی ڈھانچے تک پھیل گئی۔ آگ لگنے کے دوران تین کمرشیل ایل پی جی سلنڈر بھی پھٹ گئے۔ فائر فائٹرز نے 70 سے 75 سال کی عمر کی ایک بزرگ خاتون سیتا دیوی کو بحفاظت نکال لیا جو عمارت کی دوسری منزل پر پھنسی ہوئی تھی۔ اس بروقت ریسکیو آپریشن سے بڑا سانحہ ٹل گیا۔

صبح 5بج کر40 منٹ پر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا تھا، جبکہ 5بج کر45 منٹ پر اسٹاپ کا اشارہ جاری کیا گیا تھا۔ اس کے بعد بھی فائر فائٹرز نے آگ کو دوبارہ بھڑکنے سے روکنے کے لیے کولنگ آپریشن جاری رکھا۔ آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ معاملہ زیر تفتیش ہے۔ خوش قسمتی سے، کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande