کلگچھیا میں چار منشیات اسمگلر گرفتار
برپیٹا، 14 جون (ہ س)۔ برپیٹا ضلع کے تحت کلگچھیا میں گزشتہ رات پولیس نے چار شاطر منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ کلگچھیا پولیس نے پیچھا کر کے ان منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا ہے کہ مقامی لوگوں کی مدد سے کلگچھیا پولیس نے
گرفتاری کی علامتی تصویر


برپیٹا، 14 جون (ہ س)۔ برپیٹا ضلع کے تحت کلگچھیا میں گزشتہ رات پولیس نے چار شاطر منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ کلگچھیا پولیس نے پیچھا کر کے ان منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا۔

پولیس ذرائع نے آج بتایا ہے کہ مقامی لوگوں کی مدد سے کلگچھیا پولیس نے کلگچھیا کی ہول سیل مارکیٹ میں نور عالم اور حفیظ الرحمن کے گھروں پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران نور عالم سمیت تین دیگر منشیات اسمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ وہیں، جائے وقوعہ سے منشیات مافیا حفیظ الرحمن فرار ہو گیا۔

پولیس نے موقع سے منشیات کے دو پیکٹ، منشیات سے بھرے ہوئے 14 کنٹینرز، کل 28.80 گرام مشتبہ ہیروئن، 23,150 روپے نقدی اور 5 موبائل فون ضبط کیے ہیں۔

چاروں منشیات اسمگلروں کی شناخت بلائی پتھار گاوں کے رہائشی میر لبیب التوحید، کلگچھیا کے نور عالم، دیما پور گاوں کے ادنور حق اور اشرف العالم کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کر کےمزید تفتیش کے لیے ملزمان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande