گوبند پوری میں پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگی، تین کی موت، پانچ لوگوں کو بچا لیا گیا
نئی دہلی، 12 جون (ہ س)۔ جنوب-مشرقی دہلی کے گوبند پوری علاقے میں گزشتہ دیر رات ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ نے تین لوگوں کی جان لے لی۔ جبکہ پانچ لوگوں کو دھوئیں اور آگ کے درمیان سے محفوظ باہر نکال لیا گیا۔ حادثے میں دو دیگر لوگوں ک
جس عمارت میں آگ لگی اس کی تصویر


نئی دہلی، 12 جون (ہ س)۔ جنوب-مشرقی دہلی کے گوبند پوری علاقے میں گزشتہ دیر رات ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ نے تین لوگوں کی جان لے لی۔ جبکہ پانچ لوگوں کو دھوئیں اور آگ کے درمیان سے محفوظ باہر نکال لیا گیا۔ حادثے میں دو دیگر لوگوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔

جنوب-مشرقی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈاکٹر ہیمنت تیواری نے جمعہ کے روز بتایا کہ 11 اور 12 جون کی درمیانی رات قریب 2.24 بجے گوبند پوری تھانہ پولیس کو تغلق آباد ایکسٹینشن میں واقع ایک عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور تھانہ انچارج ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ اس کے ساتھ ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں اور کیٹس ایمبولینس بھی جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ آگ لگنے کے بعد پوری عمارت دھوئیں سے بھر گئی، جس سے کئی لوگ اندر پھنس گئے۔ پولیس، فائر فائٹرز اور بچاو دستے نے مشترکہ مہم چلا کر دھوئیں میں پھنسے آٹھ لوگوں کو باہر نکالا اور انہیں صفدر جنگ اسپتال اور ایمس ٹروما سینٹر بھیجا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں ایک 22 سالہ نوجوان اور دو خواتین کی موت ہو گئی ہے۔ جبکہ دو دیگر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں افرا تفری کا ماحول رہا۔

گوبند پوری کے تغلق آباد ایکسٹینشن میں واقع جس عمارت میں آگ لگی، وہاں ابتدائی جانچ میں شارٹ سرکٹ کو حادثے کی ممکنہ وجہ مانا جا رہا ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجوہات کا پتہ تفصیلی جانچ کے بعد ہی چل سکے گا۔

ابتدائی جانچ کے مطابق، عمارت کے گراونڈ فلور پر بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ شروع ہوئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے وہاں کھڑی سات دو پہیہ گاڑیوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ ان میں چارجنگ پر لگا ایک الیکٹرک اسکوٹر بھی شامل تھا۔ گاڑیوں میں آگ لگنے کے بعد بھاری مقدار میں دھواں پھیل گیا، جس سے اوپری منزلوں پر رہ رہے لوگ پھنس گئے۔ فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور بچاو مہم چلائی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فورنسک اور تکنیکی جانچ کے بعد ہی آگ لگنے کی درست وجہ واضح ہو سکے گی۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور عمارت میں سیکورٹی کے معیارات، بجلی کے نظام اور دیگر پہلووں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande