


امپھال، 14 جون (ہ س)۔ منی پور پولیس نے ریاست میں منشیات کے خلاف چلائی جا رہی مہم کے تحت ہفتے کے روز دو علیحدہ کارروائیوں میں بھاری مقدار میں مشتبہ ہیروئن اور کوکین برآمد کر کے ایک نابالغ سمیت چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
اتوار کے روز دی گئی سرکاری معلومات کے مطابق، بشنو پور ضلع کے موئرانگ تھانہ علاقے کے ترونگلاوبی ماکھا لیکائی میں پولیس نے ایک ٹاٹا گولڈ سومو (اے ایس-11 بی سی- 5395) گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے مشتبہ ہیروئن سے بھرے ہوئے 26 صابن کے کیس برآمد کیے گئے۔ اس معاملے میں گاڑی میں سوار بکی منڈا (22)، ساکن چارہاجارے گاوں، موٹبنگ (سناپتی ضلع) اور اوکھرل ضلع کے ہنگپنگ گاوں کے ایک نابالغ کو حراست میں لیا گیا۔
منی پور پولیس نے آج بتایا ہے کہ گزشتہ 12 جون کو منی پور پولیس نے امپھال مغربی ضلع کے مختلف علاقوں سے کوکین کے ساتھ دو لوگوں کو گرفتار کیا۔ اس سلسلے میں سگولبند سایانگ پوکھری ماپل کے سکھم روزار (25) کو ریمس روڈ پر نتیا نند مندر کے پاس سے 4.6 گرام کوکین کے ساتھ گرفتار کیا گیا اور سگولبند مینو لیراک کے متم گریراج عرف پاکپا (29) کو اس کے علاقے سے 18.6 گرام کوکین کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
اسی دن منی پور پولیس نے امپھال مشرقی کے کھبم لمکھائی میں ایک مہندرا بولیرو (ایم این- 06 ایل بی- 6851) کو روکا اور ڈرائیور موئرانگتہم اویناش سنگھ (27) اور گاڑی میں سوار دو افراد - واہینگبام ایچن ماچا (46) اور تھانگجام سمتی دیوی (49) کو 215 لیٹر ڈی آئی سی شراب کے ساتھ گرفتار کیا۔ روکی گئی گاڑی، ضبط شدہ شراب اور گرفتار لوگوں کو محکمۂ آبکاری کے سپرد کر دیا گیا ہے تاکہ مزید کارروائی کی جا سکے۔
پولیس نے دونوں معاملات میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ منشیات کی سپلائی اور اسمگلنگ سے منسلک نیٹ ورک کا پتہ لگانے کے لیےمزید کارروائی جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن