راجناتھ سنگھ اور پرینکا گاندھی سمیت متعدد رہنماؤں نے طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے پانچ اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 13 جون (ہ س)۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور دیگر رہنماو¿ں نے ہفتہ کے روز آسام کے جورہاٹ میں روریا ایئر فورس اسٹیشن پر ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) اے این-32 ٹرانسپورٹ طیارے کے حادثے میں شہید ہونے وال
راجناتھ سنگھ اور پرینکا گاندھی نے طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے پانچ اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا


نئی دہلی، 13 جون (ہ س)۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور دیگر رہنماو¿ں نے ہفتہ کے روز آسام کے جورہاٹ میں روریا ایئر فورس اسٹیشن پر ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) اے این-32 ٹرانسپورٹ طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے پانچ اہلکاروں کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔

راجناتھ سنگھ نے ٹویٹر پر کہا، آسام کے جورہاٹ میں اے این-32 کے حادثے میں پانچ فضائی جانبازوںکی شہادت پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ اسکواڈرن لیڈر پرشانت سنگھ، فلائٹ لیفٹیننٹ شبھم کمار، سارجنٹ جتیندر شرما، اگنی ویر وایو کھیمارام کماوت کی قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ان کی ہمت اور خدمت پر فخر اور شکرگزار ہوں کہ غم کی اس گھڑی میں قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

مرکزی ثقافت اور سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ ہمارے پانچ بہادر فضائی جنگجوو¿ں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران عظیم قربانی دی۔

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے آسام میں ہندوستانی فضائیہ کے طیارے کے حادثے میں پانچ بہادر فوجیوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ آسام میں فضائیہ کے طیارے کے حادثے میں پانچ بہادر فوجیوں کی شہادت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ قوم ہمیشہ ہمارے بہادر سپاہیوں اور ان کے خاندانوں کی مقروض رہے گی ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande