وزیر اعظم مودی نے بنایا ریکارڈ ،12سال مکمل ہونے پر بی جے پی لیڈروں نے مذہبی مقامات پر خصوصی پوجا کی
نئی دہلی، 10 جون (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے بدھ کو دہلی میں مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی مذہبی پروگراموں کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈروں اور کارکنوں نے مختلف مندروں اور
وزیر اعظم مودی نے بنایا ریکارڈ ،12سال مکمل ہونے پر بی جے پی لیڈروں نے مذہبی مقامات پر خصوصی پوجا کی


نئی دہلی، 10 جون (ہ س)۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے بدھ کو دہلی میں مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی مذہبی پروگراموں کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈروں اور کارکنوں نے مختلف مندروں اور مذہبی مقامات کا دورہ کرکے وزیر اعظم نریندر مودی کی لمبی عمر، اچھی صحت اور کامیاب قیادت کے لیے پوجا کی۔ دہلی کے کئی قدیم مندروں میں بی جے پی لیڈروں کو دیکھا گیا۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان، بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین، مرکزی وزراء جے پی نڈا، گری راج سنگھ، وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان، پیوش گوئل، اور کئی دیگر سینئر لیڈروں نے مختلف مندروں میں پوجا کی۔

بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین نے دہلی بی جے پی صدر ہرش ملہوترا اور ایم پی بانسوری سوراج کے ساتھ جھنڈے والان دیوی مندر کا دورہ کیا اور وزیر اعظم کے طور پر وزیر اعظم مودی کی طویل مدت کے لیے پوجا کی۔ سواتی مالیوال اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے مندر مارگ پر واقع بھگوان والمیکی مندر میں پوجا کی۔

12 سال مکمل ہونے پر نتن نوین نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی، آرٹیکل 370 کا خاتمہ، جموں و کشمیر میں ترقی، عالمی معیار کا ہائی وے نیٹ ورک، ڈیجیٹل انڈیا اور دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم جیسی تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج شام بھارت منڈپم میں ایک اہم میٹنگ میں وزرائے اعلیٰ، نائب وزرائے اعلیٰ، اور این ڈی اے کی حکومت والی ریاستوں کے سینئر لیڈروں کے ساتھ مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کی جمہوری تاریخ میں سب سے طویل مدت تک رہنے والے منتخب وزیر اعظم بن گئے ہیں۔ انہوں نے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کل 4,399 دنوں تک وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande