اسپن بولنگ کوچ سائراج بہتولے نے کہا، پنجاب کنگز مضبوط واپسی کرے گی
حیدرآباد، 7 مئی (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) سے ہارنے کے باوجود، پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) نے پوائنٹس ٹیبل میں اپنی مضبوط پوزیشن برقرار رکھی۔ ٹیم اس وقت 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ حالانکہ حیدرآباد نے یہ م
اسپن بولنگ کوچ سائراج بہتولے نے کہا، پنجاب کنگز مضبوط واپسی کرے گی


حیدرآباد، 7 مئی (ہ س)۔

انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) سے ہارنے کے باوجود، پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) نے پوائنٹس ٹیبل میں اپنی مضبوط پوزیشن برقرار رکھی۔ ٹیم اس وقت 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ حالانکہ حیدرآباد نے یہ میچ 33 رن سے جیت لیا لیکن نوجوان آسٹریلوی بلے باز کوپر کونولی کی کارکردگی پنجاب کے لیے بڑی مثبت ثابت ہوئی۔

راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 236 کے بڑے ہدف کے تعاقب میں، پنجاب کنگز کی شروعات خراب رہی، لیکن کوپر کونولی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 59 گیندوں میں 107 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں سات چوکے اور آٹھ چھکے لگائے۔ اس سنچری کے ساتھ وہ کوئنٹن ڈی کاک کا دہائی پرانا ریکارڈ توڑتے ہوئے سنچری بنانے والے آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے کم عمر غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔ کونولی نے یہ کارنامہ صرف 22 سال کی عمر میں حاصل کیا۔

کونولی کی اننگز کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اسپن باو¿لنگ کوچ سائراج بہتولے نے ایک آفیشل بیان میں کہا، وہ ایک بہت ہی مثبت اور باصلاحیت بلے باز ہیں، وہ پرسکون انداز کے مالک ہیں اور ٹیم کے ایک مکمل کھلاڑی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ انہوں نے کتنی تیزی سے ہندوستان کے مختلف میدانوں اور پچوں کے ساتھ ڈھل لیا جب کہ وہ اتنی کم عمر میں بھی ٹیم کو میچ سے دور رکھنے کے لیے نظر آتے ہیں۔

شکست کے باوجود بہوتولے نے ٹیم کے ماحول اور اتحاد کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ نے ڈریسنگ روم میں اعتماد اور حمایت کا مضبوط کلچر بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رکی نے ٹیم میں جو ماحول بنایا ہے، ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں اور ہر کھلاڑی پر یقین رکھتے ہیں۔ اتار چڑھاو¿ اس ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں، لیکن ہم چیلنج کو قبول کریں گے اور مضبوطی سے واپس آئیں گے۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں کس قسم کی کرکٹ کھیلنی ہے۔ ہم ہر میچ میں توجہ مرکوز رکھنے اور پرسکون ذہنیت برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اب، پنجاب کنگز کی ٹیم اپنے ہوم گراو¿نڈ، دھرم شالہ واپس آ رہی ہے، جہاں وہ تین اہم میچ کھیلے گی۔ ٹیم کو امید ہے کہ ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیت کے راستوں پر واپسی ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande