کھریو میں سلیب گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، دوسرا زخمی
سرینگر، 4 مئی (ہ س):۔ جنوبی کشمیر کے کھریو کے شرشالی علاقے میں پیر کو ایک رہائشی مکان کا کنکریٹ سلیب گرنے سے ایک مزدور ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر کے قریب پیش آیا جب دو مزدور ایک ڈھانچے کو گراتے ہوئے کنکریٹ
کھریو میں سلیب گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، دوسرا زخمی


سرینگر، 4 مئی (ہ س):۔ جنوبی کشمیر کے کھریو کے شرشالی علاقے میں پیر کو ایک رہائشی مکان کا کنکریٹ سلیب گرنے سے ایک مزدور ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر کے قریب پیش آیا جب دو مزدور ایک ڈھانچے کو گراتے ہوئے کنکریٹ کے سلیب کے نیچے آگئے۔ زخمیوں کی شناخت محمد یونس بٹ ولد غلام نبی بھٹ عمر 26 سال اور طارق احمد لون ولد غلام محمد لون عمر 32 سال دونوں شارشالی کھریو کے رہائشی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ دونوں کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پامپور میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا، جہاں محمد یونس بھٹ، جو کہ شدید زخمی تھے، دم توڑ گئے۔ دوسرے زخمی مزدور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande