
شعبہ پیڈیاٹرک اینڈ پریوینٹیو ڈینٹسٹری نے سماجی تنظیم ”آسرا“ میں بچوں کے لئے ڈینٹل صحت کیمپ منعقد کیا
علی گڑھ، 04 مئی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ پیڈیاٹرک اینڈ پریوینٹیو ڈینٹسٹری نے غیرسرکاری تنظیم ”آسرا فار ویمن“ کے دفتر میں بچوں میں دانتوں کی احتیاطی دیکھ بھال کو فروغ دینے کے لیے منھ کی صحت سے متعلق ڈینٹل چیک اَپ کیمپ منعقد کیا۔
ڈینٹل ماہرین ڈاکٹر صائمہ یونس خان، ڈاکٹر امام اعظم، ڈاکٹر محمد عاطف، ڈاکٹر اختر علی اور ڈاکٹر سفیان شامل نے کیمپ کا انعقاد کیا، جس سے 70 سے زائد بچوں نے استفادہ کیا۔ ٹیم کے اراکین نے بچوں کو منھ کی صفائی برقرار رکھنے، درست برش کرنے کے طریقوں، غذائی عادات اور احتیاطی نگہداشت کے بارے میں آگاہ کیا۔ بچوں کا بنیادی ڈینٹل معائنہ بھی کیا گیا اور انہیں ضروری رہنمائی فراہم کی گئی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ