

نئی دہلی، 04 مئی (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے دہلی سکریٹریٹ میں مغربی بنگال سمیت اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے حق میں آ رہے رجحانات کے دوران آج ’جھالموری‘ اور’رس گلہ‘ کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جیت کا جشن منایا ۔ اس دوران دہلی کے وزیر تعلیم آشیش سود، محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر پرویش صاحب سنگھ، وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا، وزیر سیاحت کپل مشرا اور سماجی بہبود کے وزیر رویندر اندراج سنگھ موجود تھے۔
وزیر اعلی نے خود اپنے کابینہ کے ساتھی وزراءکو جھالموڑی اور رس گلہ کھلا کر مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جیت کا جشن منایا۔وزیر تعلیم آشیش سود نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی نے مغربی بنگال کی جھالموڑی، رس گلہ کی مٹھاس کے ساتھ بی جے پی کی جیت کا جشن اپنی کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ منایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم نے تاریخی جیت حاصل کی ہے۔ یہ جیت ان کی دور اندیش رہنمائی اور عوامی خدمت کے لیے اٹل لگن کا نتیجہ ہے۔ سود نے کہا کہ یہ جیت عوام کے اعتماد، لگن اور ترقی کے عزم کی جیتہے۔
تعمیرات عامہ کے وزیر پرویش صاحب سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مغربی بنگال کے انتخابی نتائج نے انڈیا اتحادکی حقیقت ملک کے سامنے رکھ دی ہے۔ بنگال کے عوام نے تشدد،انتشار اور خوشامد کی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ یہ مینڈیٹ ترقی، استحکام اور وزیر اعظم نریندر مودی کی مضبوط قیادت میں ان کے عزم مصمم کا ثبوت ہے۔
وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ بنگال کے لوگ انتہائی بہادر اور سمجھدار ہیں۔ وہ کبھی بھی جلد بازی میں فیصلے نہیں کرتے بلکہ سوچ سمجھ کر فیصلے کرتے ہیں اور اس بار انہوں نے ایسا ہی کیا ہے۔ بنگال کے لوگ جانتے ہیں کہ ریاست کی ترقی اور استحکام کے لیے بی جے پی ہی واحدبامعنی متبادل ہے اور وہی حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے جو حالات بگڑے ہوئے ہیں، انہیں بہتر بنانے کا اعتماد اب بی جے پی حکومت سے ہے۔
وزیر سیاحت کپل مشرا نے کہا کہ سناتن مخالفین کی شکست ہوئی، مینڈیٹ واضح ہے کہ ہندوو¿ں کی توہین کرکے کوئی بھی اقتدار میں نہیں رہ سکے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد