ریاست میں بجلی گرنے،آندھی طوفان /تیز بارش کی وجہ سے 12 افراد کی موت پر وزیر اعلیٰ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
پٹنہ، 4 مئی(ہ س)۔ ریاست میں آسمانی بجلی گر نے ، آندھی طوفان؍تیز بارش سے مشرقی چمپارن میں 05، گیا جی میں 04اور اورنگ آباد میں 03 افراد کی موت پر وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آفت کی اس گھڑی میں وہ م
بنگال میں بی جے پی کی برتری سے بہار پرجوش ، وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کا رد عمل


پٹنہ، 4 مئی(ہ س)۔ ریاست میں آسمانی بجلی گر نے ، آندھی طوفان؍تیز بارش سے مشرقی چمپارن میں 05، گیا جی میں 04اور اورنگ آباد میں 03 افراد کی موت پر وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آفت کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مہلوکین کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے امداد کی رقم دینے کی ہدایت دی ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کے دوران پوری طرح احتیاط برتیں۔ خراب موسم ہو نے پر بجلی سے بچائو کے لیے آفات مینجمنٹ محکمہ کے ذریعہ وقتا فوقتا جاری کیے گئے مشوروں پر عمل کریں ۔ خراب موسم میں گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande