دہلی کے وزیر اعلیٰ نے آئی اے ایف ایس -IV اور آئی بی سی اے سمٹ کی تیاریوں پر میٹنگ کی
نئی دہلی، 4 مئی (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی صدارت میں دہلی سکریٹریٹ میں 28 مئی سے یکم جون کے درمیان ہونے والے چوتھے انڈیا-افریقہ فورم سمٹ (آئی اے ایف ایس-IV) اور پہلی بین الاقوامی بگ کیٹ الائنس ( آئی بی سی اے ) سمٹ کی تیاری کے لیے ایک ا
CM-IAFS-IV-IBCA-high-level-meeting


نئی دہلی، 4 مئی (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی صدارت میں دہلی سکریٹریٹ میں 28 مئی سے یکم جون کے درمیان ہونے والے چوتھے انڈیا-افریقہ فورم سمٹ (آئی اے ایف ایس-IV) اور پہلی بین الاقوامی بگ کیٹ الائنس ( آئی بی سی اے ) سمٹ کی تیاری کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔یہ معلومات سوشل میڈیا اکاونٹ’سی ایم او دہلی‘ ایکس پر شیئر کی۔

وزیر اعلی نے میٹنگ میں موجود عہدیداروں کو تمام انتظامات کو بہترین سطح پر یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ انہوں نے 24x7 کنٹرول روم، نوڈل افسران اور حقیقی وقت کی نگرانی پر خصوصی زور دیا۔ وزیراعلیٰ نے بازاروں اور سیاحتی مقامات پر صفائی ستھرائی اور عوامی سہولیات کے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات دیں۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے 23 اپریل کو نئی دہلی میں آئی اے ایف ایس-IV کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ ( www.iafs2026.in ) کی نقاب کشائی کی۔ یہ چوٹی کانفرنس ” اے آئی اسپرٹ: اختراع، پائیداری اور شمولیتی تبدیلی کے لئے ہندوستان-افریقہ اسٹریٹجک شراکت داری“ کے موضوع کے تحت منعقد کی جا رہی ہے، جو ہندوستان -افریقہ تعاون کی جامع نوعیت کی عکاسی کرتا ہے۔

اجلاس سے قبل تیاریوں سے متعلق میٹنگ کے ایک سلسلے کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں 29 مئی 2026 کو ہندوستان-افریقہ وزرائے خارجہ کی میٹنگ شامل ہے۔ اس سے قبل 28 مئی کو سینئر عہدیداروں کی میٹنگ ہوگی، جس میں ہندوستان اور افریقہ کے درمیان تعاون کے کلیدی شعبوں پر غور و خوض کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande