آسام اسمبلی انتخابات: جورہاٹ سے کانگریس لیڈر گورو گوگوئی کو شکست
گوہاٹی، 4 مئی (ہ س)۔ پیر کی صبح سے آسام اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی میں بی جے پی اتحاد کی برتری کے نتائج اب سامنے آ رہے ہیں۔ سیٹ نمبر 100 والے جورہاٹ اسمبلی حلقہ میں آسام پردیش کانگریس کے صدر اور لوک سبھا ممبر گورو گوگوئی کو بی جے پی امیدوار ا
گورو


گوہاٹی، 4 مئی (ہ س)۔ پیر کی صبح سے آسام اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی میں بی جے پی اتحاد کی برتری کے نتائج اب سامنے آ رہے ہیں۔ سیٹ نمبر 100 والے جورہاٹ اسمبلی حلقہ میں آسام پردیش کانگریس کے صدر اور لوک سبھا ممبر گورو گوگوئی کو بی جے پی امیدوار اور سابق اسمبلی اسپیکر ہتیندر ناتھ گوسوامی نے شکست دے دی ہے۔

ہتیندر ناتھ گوسوامی، جو پیشہ سے وکیل ہیں، نے گورو گوگوئی کو 23,182 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ گوسوامی کو کل 69,439 ووٹ ملے، جب کہ گورو گوگوئی کو 46,257 ووٹ ملے۔ نوٹا کو 1,319 ووٹ ملے۔

دریں اثنا، آسام حکومت کے وزیر اور بی جے پی لیڈر ڈاکٹر رانوج پیگو نے دھیماجی اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار سائلین سونووال کو 32,229 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ ڈاکٹر رانوج پیگو کو کل 83,649 ووٹ ملے، جبکہ سونووال کو کل 51,420 ووٹ ملے اور، نوٹا کو 1,197 ووٹ ملے۔

اسکے علاوہ بی جے پی سے منسلک بوڈولینڈ پیپلز فرنٹ (بی پی ایف) کے امیدوار چرن بوڈو نے مجبٹ اسمبلی سیٹ جیت لی ہے۔ چرن بوڈو کو کل 84,718 ووٹ ملے۔ بوڈو نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کی امیدوار پریتی ریکھا برلا کو 55,546 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande