بیٹے کا ہاتھوں جلائی گئی بزرگ خاتون دوران علاج انتقال کر گئی
بیٹے کا ہاتھوں جلائی گئی بزرگ خاتون دوران علاج انتقال کر گئی جموں، 03 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے آر ایس پورہ علاقے میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں بیٹے کے ہاتھوں جلائی گئی بزرگ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 10 دن بعد چل بسی۔ پولیس کے مطابق گ
بیٹے کا ہاتھوں جلائی گئی بزرگ خاتون دوران علاج انتقال کر گئی


بیٹے کا ہاتھوں جلائی گئی بزرگ خاتون دوران علاج انتقال کر گئی

جموں، 03 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے آر ایس پورہ علاقے میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں بیٹے کے ہاتھوں جلائی گئی بزرگ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 10 دن بعد چل بسی۔ پولیس کے مطابق گاؤں کلیانہ کی رہائشی ہرنام کور کو 19 اپریل کو اس کے بیٹے نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی، جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

اطلاع کے مطابق واقعے کے تین دن بعد پولیس کو خبر دی گئی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم ہرنام سنگھ کو پہلے ہی حراست میں لے لیا گیا تھا۔ مقامی لوگوں نے ملزم کے اس بہیمانہ فعل کی سخت مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اکثر نشے کی حالت میں گھر والوں کے ساتھ مارپیٹ کرتا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق ملزم کی بیوی بھی گھریلو تشدد سے تنگ آکر پہلے ہی میکے چلی گئی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande