
اوریا، 3 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش کے اوریا ضلع میں ناری شکتی وندن ادھینیم کے خلاف عوامی مظاہرہ کرنے اور سرکردہ لیڈروں کے علامتی پتلے جلانے کے معاملے میں ہفتے کی دیر رات کوتوالی پولیس نے کانگریس کی ضلع صدر سریتا ڈوہرے اور یوگیش یادو سمیت 14 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
کوتوال راجکمار سنگھ نے اتوار کو بتایا کہ یہ واقعہ صدر کوتوالی کے بیچولی گاو¿ں میں پیش آیا، جہاں کانگریس کارکنوں نے مرکزی اور اتر پردیش حکومتوں کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران کارکنوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے خلاف شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے نعرے لگائے اور دونوں رہنماو¿ں کے علامتی پتلے جلائے۔ یہ احتجاج بغیر اجازت کے کیا گیا اور اس سے نظم ونسق کے متاثر ہونے کا خطرہ تھا۔ صدر کوتوالی میں تعینات سب انسپکٹر شکیل نے تحریری شکایت درج کرائی تھی، جس کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کیا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ نامزد ملزمان میں کانگریس ضلع صدر سریتا دوہرے اور یوگیش یادو شامل ہیں، جبکہ 10 سے 12 دیگر نامعلوم مرد اور خواتین کارکنوں پر بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور شواہد کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد