رامبن میں فلائی اور سے گر کر مزدور جاں بحق
جموں, 03 مئی (ہ س)جموں سرینگر قومی شاہراہ پر شیر بی بی، سیلرڈ علاقے میں زیرِ تعمیر فلائی اور سے گر کر ایک 21 سالہ مزدور جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی شناخت سانیق خان ولد شاہد خان سکنہ مظفر نگر، اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ ہ
رامبن میں فلائی اور سے گر کر مزدور جاں بحق


جموں, 03 مئی (ہ س)جموں سرینگر قومی شاہراہ پر شیر بی بی، سیلرڈ علاقے میں زیرِ تعمیر فلائی اور سے گر کر ایک 21 سالہ مزدور جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی شناخت سانیق خان ولد شاہد خان سکنہ مظفر نگر، اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کی شام اس وقت پیش آیا جب وہ تقریباً پانچ کلومیٹر طویل فلائی اوور منصوبے پر کام کر رہا تھا، جسے ایک نجی کمپنی سہگل انڈیا لیمٹیڈ کی جانب سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ساتھی مزدوروں نے الزام لگایا کہ اونچائی پر کام کرنے والے مزدوروں کو مناسب حفاظتی سامان فراہم نہیں کیا گیا تھا اور گزشتہ چند برسوں کے دوران یہ تیسرا جان لیوا حادثہ ہے۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ کمپنی حکام نے ابتدائی طور پر قانونی کارروائی مکمل کیے بغیر لاش کو دفنانے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی بروقت مداخلت سے ایسا نہ ہو سکا۔پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی تھانہ بانہال کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانہال منتقل کیا گیا۔ اتوار کی صبح پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ساتھی مزدوروں کے حوالے کی گئی۔پولیس نے اس سلسلے میں دفعہ 194 بی این ایس ایس کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande