موٹر سائیکل بے قابو ہوکر اوور برج پر ریلنگ سے ٹکرا ئی، دو نوجوان ہلاک
پلامو، 3 مئی (ہ س)۔ پلامو ضلع کے میدینی نگر سٹی تھانہ علاقے میں ریڈما اوور برج پر ہفتہ کی دیر رات،ایک موٹر سائیکل ریلنگ سے ٹکرا گئی، جس میں سوار دو نوجوان ہلاک ہو گئے۔دونوں نوجوان شاہ پور اور چین پور کے رہنے والے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے ان کے اہل خ
JH-TWO-YOUTH-DIED-IN-AN-ACCIDENT


پلامو، 3 مئی (ہ س)۔ پلامو ضلع کے میدینی نگر سٹی تھانہ علاقے میں ریڈما اوور برج پر ہفتہ کی دیر رات،ایک موٹر سائیکل ریلنگ سے ٹکرا گئی، جس میں سوار دو نوجوان ہلاک ہو گئے۔دونوں نوجوان شاہ پور اور چین پور کے رہنے والے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے ان کے اہل خانہ سوگوار ہیں۔ ان کی شناخت منسو کمار (22سالہ) ولد اجے رام ساکن شاہ پور اور بٹو عرف گوپی اننت (21سالہ) ولد پربھو ٹھاکر ساکن چین پور کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں کی لاشیں ایم ایم سی ایچ میں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی جائیں گی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق بٹو عرف گوپی کے نانا بودھ ٹھاکر لیسلی گنج تھانہ علاقہ کے کوٹ گاو¿ں میں ایک شادی کی تقریب تھی۔ہفتے کی رات بٹو اور منسو شادی میں شرکت کے لیے موٹر سائیکل پر گئے تھے۔ واپسی کے دوران، ان کی موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ریڈما اوور برج کی ریلنگ سے ٹکرا گئی۔ اطلاع ملنے پر سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ایم ایم سی ایچ پہنچایا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس پورے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ متوفی منسو کے دو بھائی اور ایک بہن ہے، جبکہ بٹو اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ اس کی پانچ بہنیں تھیں۔ دونوں گریجویشن کے طالب علم تھے۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی، شاہ پور علاقے کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد بشمول ضلع ناظر رام راج رام، سماجی کارکن مہیش پاسوان، اور پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم وینڈر موہن چندرونشی اتوار کو ایم ایم سی ایچ پہنچے اور اپنے غم کا اظہار کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande