دہلی کے وویک وہار میں چار منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آگ لگی، 9 افراد ہلاک
دہلی کے وویک وہار میں چار منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آگ لگی، 9 افراد ہلاک نئی دہلی، 03 مئی (ہ س)۔ قومی راجدھانی دہلی کے وویک وہار میں آج علی الصبح چار منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں 9 افراد کی موت ہو گئی۔ کئی لوگوں کو بحفاظت
دہلی کے وویک وہار میں اسی بلڈنگ میں آگ لگی ہے۔


دہلی کے وویک وہار میں چار منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آگ لگی، 9 افراد ہلاک

نئی دہلی، 03 مئی (ہ س)۔ قومی راجدھانی دہلی کے وویک وہار میں آج علی الصبح چار منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں 9 افراد کی موت ہو گئی۔ کئی لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا گیا ہے۔ دو افراد معمولی طور پر جھلس گئے ہیں، جنہیں گرو تیغ بہادر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، علی الصبح تقریباً 3.48 بجے وویک وہار تھانہ کو ایک پی سی آر کال کے ذریعے آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کے علاوہ دیگر ٹیمیں فوراً جائے وقوعہ (وویک وہار فیز-1 میں واقع مکان نمبر بی-13) پر پہنچیں۔ دوسری، تیسری اور چوتھی منزل پر اونچی لپٹیں اٹھ رہی تھیں۔ فائر فائٹرز اور پولیس نے مشترکہ امدادی اور بچاو مہم چلاتے ہوئے آگ میں پھنسے تقریباً 10 سے 15 لوگوں کو محفوظ باہر نکالا۔ مرنے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

آگ پر قابو پانے کے لیے 12 فائر انجنوں کو بلایا گیا، جس میں گھنٹوں کا وقت لگا۔ پولیس اور محکمہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ لگنے کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے آگ لگی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے حفاظتی انتظامات، فائر سیفٹی کے انتظامات اور تعمیراتی معیار کی بھی جانچ کی جائے گی۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے ترجمان اے کے ملک کے مطابق، اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ آگ عمارت کے 6 فلیٹوں میں رکھے گھریلو سامان سے پھیلی۔ امدادی اور بچاو مہم کے دوران مختلف منزلوں سے 9 جھلسی ہوئی لاشیں برآمد کی گئیں۔ تمام لاشیں دہلی پولیس کی کرائم ٹیم کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ عمارت کے 6 فلیٹوں میں پھیلی۔ پہلی منزل سے ایک لاش، دوسری منزل سے 5 لاشیں اور سیڑھیوں کے اوپر بنی لاک ممٹی سے 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق ممٹی بند تھی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کچھ لوگ دھوئیں اور آگ سے بچنے کے لیے وہاں پہنچے، لیکن باہر نہیں نکل سکے۔

محکمہ فائر بریگیڈ نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی جانچ میں شارٹ سرکٹ سمیت دیگر ممکنہ وجوہات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ محکمہ اس بات کی بھی جانچ کرے گا کہ عمارت میں فائر سیفٹی کے مناسب انتظامات تھے یا نہیں اور کہیں حفاظتی معیار کو نظر انداز تو نہیں کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جانچ مکمل ہونے کے بعد آگ لگنے کی صحیح وجوہات کا انکشاف کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande