جموں و کشمیر میں سلیپر بسوں کی آمدورفت پر پابندی عائد
جموں و کشمیر میں سلیپر بسوں کی آمدورفت پر پابندی عائد جموں، 03 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے سڑک حادثات کے خدشات کے پیش نظر سلیپر بسوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سرکاری حکم کے مطابق اب سلیپر بسیں کٹرا، ادھم پور اور اکھنور سے آگے پہا
جموں و کشمیر میں سلیپر بسوں کی آمدورفت پر پابندی عائد


جموں و کشمیر میں سلیپر بسوں کی آمدورفت پر پابندی عائد

جموں، 03 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے سڑک حادثات کے خدشات کے پیش نظر سلیپر بسوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سرکاری حکم کے مطابق اب سلیپر بسیں کٹرا، ادھم پور اور اکھنور سے آگے پہاڑی علاقوں میں داخل نہیں ہو سکیں گی۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ ادھم پور-رامبن-بانہال شاہراہ پر خطرناک موڑوں اور دشوار گزار راستوں کے باعث لیا گیا ہے، جہاں سلیپر بسوں کا سفر غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مختلف ریاستوں سے آنے والی سلیپر بسیں روزانہ بڑی تعداد میں یاتریوں اور سیاحوں کو لے کر کشمیر اور دیگر مذہبی مقامات کا رخ کرتی تھیں، تاہم اب انہیں صرف میدانی علاقوں تک محدود رکھا جائے گا۔

ٹرانسپورٹ محکمہ نے سلیپر بسوں میں فائر سیفٹی آلات نصب کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے، جبکہ اس سلسلے میں جانچ کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب آل انڈیا سلیپر بس یونین نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مسافروں کی سلامتی کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande