امپھال ہوائی اڈے کے کارگو ٹرمینل کے قریب دھماکہ
امپھال، 3 مئی (ہ س)۔ منی پور میں امپھال بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کارگو ٹرمینل کے قریب ایک بم دھماکہ کی اطلاع ملی ہے۔ واقعے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر فورنسک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ابتدائی
امپھال ہوائی اڈے کے کارگو ٹرمینل کے قریب دھماکہ


امپھال، 3 مئی (ہ س)۔ منی پور میں امپھال بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کارگو ٹرمینل کے قریب ایک بم دھماکہ کی اطلاع ملی ہے۔ واقعے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر فورنسک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ابتدائی معلومات کی بنیاد پر، منی پور پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو منی پور میں فرقہ وارانہ جھڑپوں کی برسی ہے۔ دریں اثنا، صبح تقریباً 11:50 بجے امپھال کے بیر ٹکندرجیت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کارگو ٹرمینل کے قریب ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا، تاہم ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔ دھماکے کے ذمہ داروں اور متعلقہ معاملات کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے لیے سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ تاہم ابھی تک دھماکے کی اصل وجہ اور ذمہ داری قبول کرنے والے کسی فرد یا تنظیم کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔

حکام فی الحال واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande