نہر کا پل توڑنے کے دوران حادثہ، ملبے میں دب کر مزدور کی موت
نہر کا پل توڑنے کے دوران حادثہ، ملبے میں دب کر مزدور کی موت سیوان، 3 مئی (ہ س)۔ سیوان ضلع کے گٹھنی تھانہ علاقہ کے بیلودی گاؤں کے قریب ہفتہ کی دیر شام ایک بڑا حادثہ اس وقت پیش آیا جب نہر کے ایک پرانے پل کو توڑنے کے دوران وہ اچانک گر پڑا۔ اس حادث
نہر پل توڑنے کے دوران حادثہ، ملبے میں دب کر مزدور کی موت


نہر کا پل توڑنے کے دوران حادثہ، ملبے میں دب کر مزدور کی موت

سیوان، 3 مئی (ہ س)۔ سیوان ضلع کے گٹھنی تھانہ علاقہ کے بیلودی گاؤں کے قریب ہفتہ کی دیر شام ایک بڑا حادثہ اس وقت پیش آیا جب نہر کے ایک پرانے پل کو توڑنے کے دوران وہ اچانک گر پڑا۔ اس حادثے میں ملبے کے نیچے دب کر ایک مزدور کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ متوفی کی شناخت ویاس کشواہا ولد ہریچرن کشواہاساکن کھجری ٹولہ، تھانہ کوچائے کورٹ، ضلع گوپال گنج کے طور پر ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کشواہا گذشتہ کئی دنوں سے ایک ٹھیکہ دار کے ساتھ بیلوڑی گاؤں میں نئے پل تعمیر کے لئے پرانے پل کو توڑنے کے کام میں مصروف تھا۔ اس دوران اچانک پل کا ایک حصہ گر گیا اور کئی مزدور ملبے میں دب گئے۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے تمام مزدوروں کو باہر نکالا گیا لیکن تب تک ویاس کشواہا کی موت ہو چکی تھی۔

واقعے میں زخمی ہونے والے دیگر مزدوروں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حادثہ کے بعد ٹھیکیدار کے اہلکار موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا۔ اس واقعہ سے علاقے میں غم و غصے کی فضا پھیل گئی ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے معاملے کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande