

گوہاٹی، 3 مئی (ہ س)۔
الیکشن کمیشن ووٹوں کی گنتی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ آسام کے 40 پولنگ اسٹیشنوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پیر کی صبح 8 بجے گنتی کا عمل شروع ہوگا۔ 126 اسمبلی حلقوں کے 722 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کل ہو گا۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں 9 اپریل کو ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس بار ریاست میں ریکارڈ 85.5 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
یہ ریاست کے لیے ریکارڈ ٹرن آو¿ٹ تھا۔ اس بار حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 90 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں، اسم گن پریشد (اے جی پی) نے 26 سیٹوں پر، بوڈولینڈ پیپلز فرنٹ (بی پی ایف) نے 11 سیٹوں پر، کانگریس نے 99 سیٹوں پر، آسام جاتیہ پریشد (اے جے پی) نے 10 سیٹوں پر، رائزر دل 3 1سیٹوں پر ،جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) 19 سیٹوں پر، یونائیٹڈ پیپلز پارٹی لبرل (یو پی پی ایل) 17 سیٹوں پر، سی پی آئی 5 سیٹوں پر، نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) 2 سیٹوں پر، آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) 27 سیٹوں پر، ترنمول کانگریس 23 سیٹوں پر، عام آدمی پارٹی 20 سیٹوں پر ، سی پی آئی (ایم ایل) 2 سیٹوں پر،سی پی آئی (ایم ایل)نے دو سیٹوں پر، آل انڈیا ہل لیڈرز کانفرنس (اے پی ایچ ایل سی) 2 سیٹوں پراپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ اس کے علاوہ 259 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ سیاست دان اور ریاست کے عوام دونوں ہی ووٹوں کی گنتی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ حکمراں جماعت اور اپوزیشن دونوں ہی جیت کے دعوے کر رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد جیت واضح ہو گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ