اتار چڑھاو کے درمیان شیئر بازار میں تیزی کا رجحان، ابتدائی دباو کے بعد سینسیکس اور نفٹی میں تیزی
نئی دہلی، 29 مئی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار چڑھاو کے درمیان تیزی کا رجحان بنتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی ملی جلی شروعات ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداری کی حمایت سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چا
شیئر بازار کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 29 مئی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار چڑھاو کے درمیان تیزی کا رجحان بنتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی ملی جلی شروعات ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداری کی حمایت سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں تیزی کا رجحان بنا، لیکن کچھ ہی منٹوں بعد فروخت شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے دونوں انڈیکس کی چال میں گراوٹ آ گئی۔ حالانکہ آدھے گھنٹے کے کاروبار کے بعد ایک بار پھر خریداری شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے بازار کی چال میں سدھار ہونے لگا۔ پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.28 فیصد اور نفٹی 0.15 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے انفوسس، وپرو، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی، ٹی سی ایس اور ٹرینٹ لمیٹڈ کے شیئر 3.97 فیصد سے لے کر 1.77 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، او این جی سی، بھارت الیکٹرانکس، بھارتی ایئرٹیل، میکس ہیلتھ کیئر اور ایس بی آئی لائف انشورنس کے شیئر 1.51 فیصد سے لے کر 1.07 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,817 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,478 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,339 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 17 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 13 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 24 شیئر سبز نشان میں اور 26 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 120.71 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 75,988.51 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی خریداری شروع ہو جانے کے سبب یہ انڈیکس اچھل کر 76,220.02 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد بازار میں فروخت کا دباو بن گیا، جس کی وجہ سے یہ انڈیکس سرخ نشان میں 75,817.50 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے ایک بار پھر خریداری کا زور بنایا، جس سے اس انڈیکس کی صورتحال میں سدھار ہونے لگا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 214.96 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 76,082.76 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کے برعکس این ایس ای کے نفٹی نے آج پانچ پوائنٹس کی معمولی کمزوری کے ساتھ 23,902.15 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس اوپننگ لیول سے 100 پوائنٹس سے زیادہ اچھل کر 24,002.80 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ اس کے بعد بازار میں فروخت کا دباو بن گیا، جس کی وجہ سے پہلے آدھے گھنٹے کے کاروبار میں ہی نفٹی اوپری سطح سے 130 پوائنٹس سے زیادہ ٹوٹ کر سرخ نشان میں 23,871.10 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے ایک بار پھر خریداری کا زور بنایا، جس سے اس انڈیکس کی چال میں سدھار ہونے لگا۔ بازار میں مسلسل جاری خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 36.75 پوائنٹس کے اچھال کے ساتھ 23,943.90 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande