
تل ابیب،29مئی (ہ س)۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنی غزہ میں موجود فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے مجموعی طور پر ستر فیصد علاقے پر قبضہ کر لیں۔ نیتن یاہو کا یہ حکم غزہ میں جاری کنگ بندی علان کے باجود سامنے آیا ہے۔غزہ میں اسرائیل نے اپنی طویل ترین جنگ لڑنے کے بعد دس اکتوبر 2025 کو جنگ بندی معاہدہ قبول کر لیا تھا۔ لیکن اس معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج نے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نو سو سے زائد فلسطینیوں کو مزید قتل کر دیا ہے۔ اب تک غزہ میں مجموعی طور پر لگ بھگ 75 ہزار فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔اسرائیلی وزیر اعم نے جمعرات کے روز اپنا نیا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ' ہم اس وقت غزہ کے 60 فیصد حصے پر قابض ہیں۔ ہم نے حماس کا نچوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ان کا یہ بیان اسرائیلی نیوز چینل 12 میں ایک ویڈیو کی صورت سامنے آیا ہے۔نیتن یا ہو نے کہا جنگ بندی معاہدے کی بنیاد پر اسرائیلی فوج کے پاس 50 فیصد غزہ کا کنٹرول ہے۔ اب میرا حکم ہے کہ اس کنٹرول کو 70 فیصد تک کر دیا جائے۔ ہم حماس کو ہر جانب سے سکیڑ اور نچوڑ رہے ہیں۔ جو باقی رہ گئے ہیں ہم ان کے ساتھ بھی نمٹ لیں گے۔
واضح رہے جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک نام نہاد 'ییلو لائن' قائم کر کے اسے اسرائیلی فوجی کنٹرول کی حدود قرار دے رکھا ہے۔ جبکہ 15 مئی کو اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے اپنے زیر کنٹرول علاقے کو پھیلا دیا ہے۔انہوں نے فخریہ کہا کچھ وہ لوگ تھے جو اسرائیل کو کہتے تھے کہ غزہ سے نکل جاو¿ مگر ہم غزہ سے نہیں نکلے ہیں۔ آج ہمارا 60 فیصد پر کنٹرول ہے۔ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں اور بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ محمدہ عودہ کو ہلاک کیا ہے۔ چند ہفتے قبل کمانڈر عودہ کے پیش رو کو قتل کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan