اسرائیلی ’جنگی جرائم‘ پر اقوام متحدہ کی رپورٹ، اسرائیل نے رد عمل میں سیکریٹری جنرل کا بائیکاٹ کردیا
تل ابیب،29مئی (ہ س)۔اسرائیل کو ایک نارمل ریاست سمجھتے ہوئے اس کی طرف سے غزہ جنگ کے دوران جیلوں میں فلسطینیوں کے خلاف جاری رکھے گئے جرائم جن میں جنسی جرائم شامل ہیں کا نوٹس لیے جانے پر اسرائیل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس سے ناراض ہو
اسرائیلی ’جنگی جرائم‘ پر اقوام متحدہ کی رپورٹ، اسرائیل نے رد عمل میں سیکریٹری جنرل کا بائیکاٹ کردیا


تل ابیب،29مئی (ہ س)۔اسرائیل کو ایک نارمل ریاست سمجھتے ہوئے اس کی طرف سے غزہ جنگ کے دوران جیلوں میں فلسطینیوں کے خلاف جاری رکھے گئے جرائم جن میں جنسی جرائم شامل ہیں کا نوٹس لیے جانے پر اسرائیل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس سے ناراض ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے اسرائیل کے بارے میں رپورٹ سامنے لانے کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل آئندہ سیکریٹری جنرل کے دفتر سے کوئی رابطہ نہیں رکھے گا۔

خیال رہے ایسا کم ہوتا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایک نظام کے باوجود اسرائیل کو دیگر عام ریاستوں کی طرح کو اخلاقی اقدار اور قانونی پابندیوں کے دائرے کے اندر رہنے پر قائل یا مجبور کیا جا سکے۔ ان امور کو ایک طرف تو اسرائیل کے معاملے میں اختیار ہی نہیں کیا جاتا اور اگر کبھی کوئی اپنی سی کوشش کی جائے تو امریکی ویٹو اسرائیل اور کی قیادت کو بچا لیتی ہے۔ بصورت دیگر اسرائیل خود سامنے اکڑ کے کھڑا ہو جاتا ہے۔ جیسا کہ اب کی بار سیکرٹری جنرل گوتریس اور ان کے دفتر کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈین ڈینی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس ' پر لکھا پے کہ اقوام متحدہ کا اسرائیل کے خلاف یہ اقدام اشتعال انگیزی ہے۔ کہ اسرائیل کو جنگی علاقے میں جنگی و جنسی جرائم کی بنیاد پر بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔اسرائیلی سفیر نے 'ایکس' پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کہا ہے کہ ہم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ بہت کام کر لیا۔ اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف جنسی جرائم کو جنگی ہتھیار کے طور پر اسرائیلی فوج کے استعمال پر اقوام متحدہ کا نوٹس لینا اشتعال انگیز ہے۔ سفیر کے مطابق یہ ناقابل قبول ہے۔ کیونکہ سیکرٹری جنرل اور ان کی ٹیم اسرائیل کے خلاف اس طرح کی باتیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

یاد رہے یہ اطلاع اقوام متحدہ کی نئی آنے والی رپورٹ میں دی گئی ہے۔ کہ اسرائیلی فوج کس طرح فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کرتی رہی۔ اس سلسلے میں اقوام تحدہ نے تمام ضروری حوالے بھی دیے ہین اور بلاثبوت کو ئی الزام نہیں لگایا ہے۔لیکن اقوام متحدہ میں اسرائیلی مشن نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بائیکاٹ کرے گا اور ان کے دفتر سے کوئی رابطہ نہں رکھے گا۔دوسری جانب سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دجارک نے اسرائیلی سفیر کی اس بائیکاٹ پر مبنی پوسٹ کے باوجود کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل کے دفتر کے دروازے پھر بھی کھلے رہیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande