گلوبل مارکیٹ سے مثبت اشارے، ایشیا میں بھی تیزی کا رجحان
نئی دہلی، 29 مئی (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری تناو ختم کرنے کے لیے امریکہ اور ایران کے ایک عارضی معاہدے کے کافی قریب پہنچنے کی خبر سے آج گلوبل مارکیٹ سے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ ڈاؤ جونز فی
گلوبل مارکیٹ کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 29 مئی (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری تناو ختم کرنے کے لیے امریکہ اور ایران کے ایک عارضی معاہدے کے کافی قریب پہنچنے کی خبر سے آج گلوبل مارکیٹ سے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ ڈاؤ جونز فیوچرز بھی آج برتری کے ساتھ کاروبار کرتا نظر آ رہا ہے۔ اس کے برعکس یورپی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل دباو برقرار رہا۔ وہیں ایشیائی بازار میں آج عام طور پر تیزی کا رجحان بنا ہوا نظر آ رہا ہے۔

امریکی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل خریداری کا رجحان بنا رہا۔ ڈاو جونز انڈسٹریل ایوریج 0.05 فیصد کی معمولی تیزی کے ساتھ 50,668.97 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 0.58 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 7,563.63 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ نیسڈیک 242.74 پوائنٹس یعنی 0.91 فیصد اچھل کر 26,917.47 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ وہیں ڈاو جونز فیوچرز آج فی الحال 0.05 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 50,695.35 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

امریکی بازار کے برعکس یورپی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران فروخت کا دباو برقرار رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.76 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 10,425.96 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس نے 0.23 فیصد ٹوٹ کر 8,188.87 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 0.34 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 25,092.25 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی بازار میں آج عام طور پر تیزی کا رجحان بنا ہوا ہے۔ ایشیا کے نو بازاروں میں سے آٹھ کے انڈیکس مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ ایک انڈیکس گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں برقرار ہے۔ ایشیائی بازار میں سے اکلوتا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.37 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 4,083.62 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا ہے۔

دوسری جانب، گفٹ نفٹی 0.32 فیصد کی تیزی کے ساتھ 23,949 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.94 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 5,036.02 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔ کوسپی انڈیکس نے آج زبردست چھلانگ لگائی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 230.25 پوائنٹس یعنی 2.81 فیصد اچھل کر 8,415.54 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

اسی طرح تائیوان ویٹڈ انڈیکس 1,151.63 پوائنٹس یعنی 2.64 فیصد کے اضافے کے ساتھ 4,478.87 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ نکیئی انڈیکس 1,619.88 پوائنٹس یعنی 2.50 فیصد کی تیزی کے ساتھ 66,313 پوائنٹس کی سطح پر، جکارتا کمپوزٹ انڈیکس 1.37 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 6,214.06 پوائنٹس کی سطح پر، ہینگ سینگ انڈیکس 265.84 پوائنٹس یعنی 1.05 فیصد کی چھلانگ لگا کر 25,272 پوائنٹس کی سطح پر اور سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.60 فیصد اچھل کر 1,578.41 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande