سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ نئی دہلی، 29 مئی (ہ س)۔آج ابتدائی تجارت کے دوران گھریلو بلین مارکیٹ میں بڑی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں کمزوری کی وجہ سے چنئی کو چھوڑ کر ملک کے بیشتر حصوں میں ابتدائی تجارت میں قیمتی دھات آج 2,050 رو
سونا


سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ

نئی دہلی، 29 مئی (ہ س)۔آج ابتدائی تجارت کے دوران گھریلو بلین مارکیٹ میں بڑی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں کمزوری کی وجہ سے چنئی کو چھوڑ کر ملک کے بیشتر حصوں میں ابتدائی تجارت میں قیمتی دھات آج 2,050 روپے سے 2,230 روپے تک فی 10 گرام سستی ہو گئی۔ چنئی میں ابتدائی تجارت میں سونے کی قیمتیں 1,500 روپے سے 1,640 روپے تک گر کرفی 10 گرام رہ گئیں۔ سونے کی طرح چاندی بھی آج 10,000 روپے فی کلو سستی ہو گئی ہے۔

ملک کی صرافہ مارکیٹ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں گراوٹ کی وجہ سے آج 1,56,050 روپے سے 1,58,170 روپے فی 10 گرام کی سطح پر تجارت ہو رہی ہے۔ اسی دوران 22 کیرٹ سونا آج 1لاکھ، 43ہزار، 040 روپے فی 10 گرام سے 1لاکھ، 44ہزار، 990 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں کمزوری کی وجہ سے آج دہلی صرافہ مارکیٹ میں چمکتی ہوئی دھات 274,900 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں 24 کیرٹ کا سونا 1,56,200 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 22 کیرٹ کے سونے کی قیمت 1,43,190 روپے فی 10 گرام ہے۔ ملک کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,56,050 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,43,040 روپے فی 10 گرام فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,56,100 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,43,090 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,58,170 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,44,990 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,56,050 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,43,040 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,56,100 روپے فی 10 گرام ہے جبکہ 22کیرٹ سونے کی قیمت 1,43,090 روپے فی 10 گرام ہے۔

جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,56,200 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,43,190 روپے فی 10 گرام فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,56,100 روپے فی 10 گرام ہے جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,43,090 روپے فی 10 گرام ہے۔ لکھنؤ صرافہ مارکیٹ میں آج 24 کیرٹ سونا 1,56,200 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 1,43,190 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کی صرافہ مارکیٹ میں بھی آج سونے کی قیمت میں زبردست کمزوری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ تین ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,56,050 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کی سونے کی منڈیوں میں 22 کیرٹ کا سونا 143,040 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande