اسرائیل کے حملے میں لبنان میں کم از کم 34 لوگوں کی موت
بیروت / تل ابیب، 27 مئی (ہ س)۔ لبنان میں جاری جنگ بندی کے درمیان اسرائیل نے حزب اللہ کے گڑھ جنوبی لبنان میں ہوائی اور زمینی حملے تیز کر دیے ہیں۔ ان حملوں میں منگل کے روز کم از کم 34 لوگوں کی موت ہو گئی اور 40 دیگر زخمی ہو گئے۔ اس دوران اسرائیل ڈیفن
جنوبی لبنان میں 26 مئی کو اسرائیل کے حملے کے بعد یوہمور گاوں کا یہ حال ہو گیا۔ تصویر: انٹرنیٹ میڈیا


بیروت / تل ابیب، 27 مئی (ہ س)۔ لبنان میں جاری جنگ بندی کے درمیان اسرائیل نے حزب اللہ کے گڑھ جنوبی لبنان میں ہوائی اور زمینی حملے تیز کر دیے ہیں۔ ان حملوں میں منگل کے روز کم از کم 34 لوگوں کی موت ہو گئی اور 40 دیگر زخمی ہو گئے۔ اس دوران اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے جنوبی اور مشرقی لبنان کے قصبوں اور گاوں کو زبردستی خالی کرانا شروع کر دیا ہے۔

لبنان کے اخبار لورینٹ ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے جارحانہ رخ سے جنوبی لبنان میں دہشت پھیل گئی ہے۔ لوگ اسرائیلی زمینی فوج کے تیز ہوتے حملوں سے بچنے کے لیے ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔ زمینی فوج حملے کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔ آئی ڈی ایف نے مشرقی لبنان کے بقاع علاقے میں مشغرہ اور اس سے تھوڑا اور شمال میں، اسٹریٹجک طور پر اہم قراون ڈیم پر حملہ کیا ہے۔

آئی ڈی ایف نے نبطیہ شہر کو خالی کرانے کے لیے لوگوں کو کھدیڑنا شروع کر دیا ہے۔ اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد شمالی اسرائیل میں برادریوں کی سیکورٹی یقینی بنانا ہے۔ ادھر، گولہ باری کے درمیان پھنسے لاکھوں لوگوں کے لیے جنگ بندی کا بھرم پوری طرح سے ٹوٹ چکا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل میں ہوائی حملے کے اندیشے کے پیشِ نظر کئی علاقوں میں سائرن بج رہے ہیں۔ اس درمیان حزب اللہ نے جنوبی لبنان اور شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر کیے گئے 22 حملوں کی ذمہ داری لی ہے۔ لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق، پیر کی شام بقاع وادی کے مشغرہ گاوں میں ایک عمارت پر ہوئے اسرائیلی حملے میں کم از کم 11 لوگ مارے گئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande