ایرانی رکن پارلیمنٹ نے سخت شرائط رکھ دیں،کہا قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
تہران، 25 مئی (ہ س)۔ امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے بارے میں جاری بات چیت کے درمیان ایران کے ایک سینئر قانون ساز نے واضح طور پر اشارہ دیا ہے کہ قومی مفادات اور اسٹریٹجک مسائل پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان کے اس بیان سے دونوں
ایران


تہران، 25 مئی (ہ س)۔ امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے بارے میں جاری بات چیت کے درمیان ایران کے ایک سینئر قانون ساز نے واضح طور پر اشارہ دیا ہے کہ قومی مفادات اور اسٹریٹجک مسائل پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان کے اس بیان سے دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی عمل کے بارے میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

ایرانی رکن پارلیمنٹ محمود نباویان نے کہا کہ اگر امریکہ کے ساتھ مستقبل کا کوئی معاہدہ ایران کے بنیادی مطالبات اور سلامتی کے مفادات کو مناسب طریقے سے پورا نہیں کرتا تو اس طرح کے معاہدے کو ملک کے لیے فائدہ مند نہیں سمجھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاہدے کا مقصد قومی مفادات کا تحفظ ہونا چاہیے نہ کہ اس کی ا سٹریٹجک پوزیشن کو کمزور کرنا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران کئی ایسے مسائل ہیں جنہیں ایران اہم سمجھتا ہے۔ ان میں علاقائی حقوق، اقتصادی پابندیاں، بیرون ملک منجمد اثاثوں کی حیثیت، سلامتی کی ضمانتیں اور جوہری پروگرام سے متعلق حقوق شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان نکات پر متوازن اور واضح اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان مختلف سطحوں پر مذاکرات کی سرگرمیاںتیز ہیں۔ ادھر کچھ دنوں سے دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت کے امکانات اور کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کے بارے میں مختلف اشارے مل رہے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande