برطانوی بحریہ کے سینکڑوں اہلکار آبنائے ہرمز میں صفائی مہم کیلئے تیار
لندن،25مئی (ہ س)۔برطانوی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کے عمل میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔برطانوی حکام کے مطابق سینکڑوں برطانوی اہلکار احکامات کے منتظر ہیں اور جیسے ہی واشنگٹن اور تہران کے درمیان امن معاہدہ طے
برطانوی بحریہ کے سینکڑوں اہلکار آبنائے ہرمز میں صفائی مہم کیلئے تیار


لندن،25مئی (ہ س)۔برطانوی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کے عمل میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔برطانوی حکام کے مطابق سینکڑوں برطانوی اہلکار احکامات کے منتظر ہیں اور جیسے ہی واشنگٹن اور تہران کے درمیان امن معاہدہ طے پاتا ہے، وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔اس سے متعلق ایک اور پیش رفت میں برطانیہ کے وزیر برائے مسلح افواج نے جہاز ”لائم“ کا دورہ کیا، جو فرانس کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے ایک ممکنہ بین الاقوامی آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا ہے کہ انہوں نے اپنے نمائندوں کو ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں جلد بازی نہ کرنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ ان کی انتظامیہ نے جاری جنگ میں جلد کسی بڑی پیش رفت کے امکانات کو کم اہمیت دی ہے، حالانکہ ایک روز قبل دونوں فریقین نے ایسے امکانات کو دوبارہ زندہ کیا تھا۔

ٹرمپ نے اپنی پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر لکھا کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی بندرگاہوں اور بحری جہازوں پر امریکی ناکہ بندی اس وقت تک مکمل اور سختی سے جاری رہے گی ،جب تک کوئی معاہدہ طے پا کر اس کی باضابطہ منظوری اور دستخط نہیں ہو جاتے۔اس سے ایک روز قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ واشنگٹن اور ایران کے درمیان امن معاہدے سے متعلق ایک مفاہمتی یادداشت پر ”بڑی حد تک پیش رفت“ ہو چکی ہے۔یہ معاہدہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق ہوگا، جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور مائع قدرتی گیس کی تقریباً پانچویں حصہ ترسیل ہوتی ہے، جو جنگ سے پہلے معمول کے مطابق جاری تھی۔

ٹرمپ بارہا یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ امریکا اور اس کے اتحادی 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کے خاتمے کے قریب ہیں۔ اپریل سے ایک کمزور جنگ بندی بھی نافذ ہے۔ماہرین کے مطابق اگر یہ معاہدہ جنگ بندی کو مضبوط بناتا ہے ،تو اس سے عالمی منڈیوں پر دباو¿ کچھ کم ہوگا، تاہم توانائی کے عالمی بحران، ایندھن، کھاد اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر ختم ہونے کی توقع نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande