آئی پی ایل 2026: راہل اور نسانکا کی نصف سنچریوں سے دہلی کیپیٹلز کی شاندار جیت، راجستھان رائلز کو 7 وکٹ سے ہرایا
جے پور، 02 مئی (ہ س)۔ دہلی کیپیٹلز نے راجستھان رائلز کو جمعہ کو ایک ہائی اسکورنگ مقابلے میں 7 وکٹ سے ہرا کر جیت کی راہ پر واپسی کی۔ سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں دہلی نے 225 رنوں کے ہدف کو 3 وکٹ کے نقصان پر کامیابی کے ساتھ حاصل کر
شاٹ لگاتے پتھم نسانکا


جے پور، 02 مئی (ہ س)۔ دہلی کیپیٹلز نے راجستھان رائلز کو جمعہ کو ایک ہائی اسکورنگ مقابلے میں 7 وکٹ سے ہرا کر جیت کی راہ پر واپسی کی۔ سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں دہلی نے 225 رنوں کے ہدف کو 3 وکٹ کے نقصان پر کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیا۔

اس سے پہلے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری راجستھان رائلز (آر آر) کی شروعات خراب رہی اور سلامی جوڑی ویبھو سوریاونشی (04) اور یشسوی جیسوال (06) جلدی آوٹ ہو گئے۔ حالانکہ کپتان ریان پراگ نے ذمہ داری سنبھالتے ہوئے 50 گیندوں میں 90 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ پراگ کا دھرو جوریل نے بھی اچھا ساتھ دیا اور 30 گیندوں پر 42 رن بنائے۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 102 رنوں کی اچھی شراکت داری کی۔ آخر میں ڈونون فریرا (14 گیند 47 رن، 6 چھکے 2 چوکے) کی تیز اننگ کی بدولت ٹیم نے 20 اوور میں 225 رن بنائے۔ دہلی کی جانب سے اس سیزن کا اپنا پہلا میچ کھیل رہے مچل اسٹارک نے اپنے 4 اووروں میں 40 رن دے کر تین وکٹ لیے، جبکہ کائل جیمیسن، کپتان اکشر پٹیل اور ٹی نٹراجن کو 1-1 کامیابی ملی۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کو اس سیزن میں پہلی بار سلامی جوڑی سے مضبوط شروعات ملی۔ پتھم نسانکا (62 رن، 33 گیند) اور کے ایل راہل (75 رن، 40 گیند) نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو شاندار شروعات دلائی۔ پاور پلے کے اختتام تک دہلی بغیر کسی نقصان کے 70 رن بنا چکی تھی۔

نسانکا کے آوٹ ہونے کے بعد راہل نے 15ویں اوور تک اننگ سنبھالی۔ راہل اور نسانکا کے علاوہ نتیش رانا نے بھی 17 گیندوں پر 33 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ آخر میں ٹرسٹن اسٹبس (ناٹ آوٹ 18) اور آشوتوش شرما (ناٹ آوٹ 25) نے ذمہ داری نبھاتے ہوئے ٹیم کو جیت دلائی۔ راجستھان رائلز کی جانب سے تشار دیش پانڈے، جوفرا آرچر اور رویندر جڈیجہ نے 1-1 وکٹ لیا۔

راجستھان کو اپنے مضبوط اسکور اور تیز گیند باز جوفرا آرچر کی فارم پر بھروسہ تھا، لیکن دہلی کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے میچ 7 وکٹ سے اپنے نام کر لیا۔

اس جیت کے ساتھ دہلی کیپیٹلز نے مسلسل تین شکست کا سلسلہ توڑ دیا اور ٹورنامنٹ میں واپسی کی۔ دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں 9 میچوں میں 4 جیت، 5 ہار کے ساتھ چھٹے اور راجستھان کی ٹیم 10 میچوں میں 6 جیت اور 4 ہار کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande