مرکزی وزیر رجیجو نے سکم کے وزیر اعلی سے غیر رسمی ملاقات کی
گنگٹوک، 2 مئی (ہ س)۔سکم کے دورے کے دوران پارلیمانی اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ سےغیر رسمی ملاقات کی۔ ان کے ساتھ وزیرسامڈوپ لیپچا اور معروف گلوکار موہت چوہان بھی تھے۔ وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا
SIKKIM-Union-Minister-Kiren-Rijiju-Prem-Singh-Tama


گنگٹوک، 2 مئی (ہ س)۔سکم کے دورے کے دوران پارلیمانی اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ سےغیر رسمی ملاقات کی۔ ان کے ساتھ وزیرسامڈوپ لیپچا اور معروف گلوکار موہت چوہان بھی تھے۔

وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے ہفتہ کو مرکزی وزیر کرن رجیجو سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے رجیجو کے شمالی سکم کے حالیہ دورے کے بارے میں معلومات حاصل کی اور ریاست سے متعلق مختلف اہم امور و مسائل پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔

انہوں نے سکم اور اس کے لوگوں کی ترقی، پیش رفت اور بہبود میں مسلسل تعاون اور گہری دلچسپی کے لیے مرکزی وزیر رجیجو کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر کرن رجیجو اس وقت سکم کے دورے پر ہیں۔ وہ شمالی سکم کے دورے کے بعد دارالحکومت واپس آئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande